- احادیثِ نبوی ﷺ

 

12

11. بابُ ثَوَابِ الْعَبْدِ وَأَجْرِهِ إِذَا نَصَحَ لِسَيِّدِهِ وَأَحْسَنَ عِبَادَةَ اللَّهِ

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا نَصَحَ لِسَيِّدِهِ وَأَحْسَنَ عِبَادَةَ اللَّهِ فَلَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ ».

It was narrated from Ibn 'Umar that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "If a slave is sincere towards his master and worships Allah properly, he will have a twofold reward."

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: غلام جب اپنے سردار و آقا کی خیر خواہی کرے اور اللہ کی عبادت اچھے طریقے پر کرے تو اس کے لیے دوہرا ثواب ہے۔


وَحَدَّثَنِى زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهْوَ الْقَطَّانُ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِى ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو أُسَامَةَ كُلُّهُمْ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ح وَحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِى أُسَامَةُ جَمِيعًا عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِمِثْلِ حَدِيثِ مَالِكٍ.

A Haditj similar to that of Malik (4318) was narrated from Nafi', from Ibn 'Umar, from the Prophet (s.a.w).

مختلف سندوں کے ساتھ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے اسی طرح منقول ہے۔


حَدَّثَنِى أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لِلْعَبْدِ الْمَمْلُوكِ الْمُصْلِحِ أَجْرَانِ ». وَالَّذِى نَفْسُ أَبِى هُرَيْرَةَ بِيَدِهِ لَوْلاَ الْجِهَادُ فِى سَبِيلِ اللَّهِ وَالْحَجُّ وَبِرُّ أُمِّى لأَحْبَبْتُ أَنْ أَمُوتَ وَأَنَا مَمْلُوكٌ. قَالَ وَبَلَغَنَا أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ لَمْ يَكُنْ يَحُجُّ حَتَّى مَاتَتْ أُمُّهُ لِصُحْبَتِهَا. قَالَ أَبُو الطَّاهِرِ فِى حَدِيثِهِ « لِلْعَبْدِ الْمُصْلِحِ ». وَلَمْ يَذْكُرِ الْمَمْلُوكَ.

It was narrated that Ibn Shibab said: I heard Sa'eed bin Al-Musayyab say: 'Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'The faithful slave will- have two rewards.' By the One in Whose Hand is the soul of Abu Hurairah, were it not for Jihad in the cause of Allah, Hajj and honoring my mother, I would have liked to die a slave . He said: "We heard that Abu Hurairah did not perform Hajj until his mother died, because he kept her company."

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: نیک صالح غلام کے لیے دوہرا اجر ہے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں ابوہریرہ کی جان ہے اگر اللہ کے راستہ میں جہاد اور حج اور اپنی والدہ کے ساتھ نیکی کرنا نہ ہوتا تو میں غلام ہو کر مرنا پسند کرتا۔ حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی والدہ کی خدمت کی وجہ سے ان کی وفات سے پہلے حج نہیں کیا ابوالطاہر نے اپنی حدیث میں نیک غلام کہا ہے۔ صرف غلام کا ذکر نہیں کیا۔


وَحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو صَفْوَانَ الأُمَوِىُّ أَخْبَرَنِى يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَلَمْ يَذْكُرْ بَلَغَنَا وَمَا بَعْدَهُ.

It was narrated from Ibn Shihab (a Hadith similar to no. 4340) with this chain, but he did not mention: "We heard..." etc.

ایک اور سند کے ساتھ اسی طرح منقول ہے اور اس میں ہمیں یہ خبر پہنچی ہے اور اس کے بعد کا ذکر نہیں ہے۔


وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِى صَالِحٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا أَدَّى الْعَبْدُ حَقَّ اللَّهِ وَحَقَّ مَوَالِيهِ كَانَ لَهُ أَجْرَانِ ». قَالَ فَحَدَّثْتُهَا كَعْبًا فَقَالَ كَعْبٌ لَيْسَ عَلَيْهِ حِسَابٌ وَلاَ عَلَى مُؤْمِنٍ مُزْهِدٍ.

It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'If a slave fulfills his duty towards Allah and towards his master, he will have two rewards.'" He said: "I narrated it to Ka'b and Ka'b said (adding): 'He will not be brought to account, and neither will the poor believer."'

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب غلام اللہ کا حق اور اپنے مالکوں کا حق ادا کرے تو اس کے لیے دو اجر ہوں گے راوی کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث کعب سے بیان کی تو کعب نے فرمایا کہ اس غلام پر حساب ہے نہ اس مؤمن پر جو دنیا سے بے رغبتی رکھتا ہو۔


وَحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ.

It was narrated from Al-A'mash with this chain (a Hadith similar to no. 4322).

ایک اور سند سے یہ حدیث اسی طرح مروی ہے۔


وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « نِعِمَّا لِلْمَمْلُوكِ أَنْ يُتَوَفَّى يُحْسِنُ عِبَادَةَ اللَّهِ وَصَحَابَةَ سَيِّدِهِ نِعِمَّا لَهُ ».

It was narrated that Hammam bin Munabbih said: "This is what Abu Hurairah narrated to us from the Messenger of Allah (s.a.w)." He mentioned a number of Ahadith, including the following: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'How good it is for a slave, if he dies worshiping Allah well and keeping good company with his master. How good it is for him.'"

حضرت ہمام بن منبہ فرماتے ہیں یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ ﷺسے روایت کی ہیں ان میں سے ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: وہ غلام کتنا ہی اچھا ہے جو اس حال میں فوت ہوجائے ہو کہ وہ اچھے طریقے سے اللہ کی عبادت کرتا ہو اور اپنے مالک کی بھی اچھی طرح خدمت کرتا ہو وہ کیا ہی اچھا ہے۔

12. بابُ مَنْ أَعْتَقَ شِرْكًا لَهُ فِي عَبْدٍ

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قُلْتُ لِمَالِكٍ حَدَّثَكَ نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ أَعْتَقَ شِرْكًا لَهُ فِى عَبْدٍ فَكَانَ لَهُ مَالٌ يَبْلُغُ ثَمَنَ الْعَبْدِ قُوِّمَ عَلَيْهِ قِيمَةَ الْعَدْلِ فَأَعْطَى شُرَكَاءَهُ حِصَصَهُمْ وَعَتَقَ عَلَيْهِ الْعَبْدُ وَإِلاَّ فَقَدْ عَتَقَ مِنْهُ مَا عَتَقَ ».

It was narrated that Ibn 'Umar said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'If a person frees his share of a slave, and has enough money to pay the full price of the slave, a fair price should be worked out for the slave, and his partners should be paid for their shares, then he should free the slave, otherwise he has freed only what he has freed.'"

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا جس شخص نے مشترک غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کیا اور اس کے پاس اتنا مال ہو جو غلام کی قیمت کو پہنچ جائے تو اس غلام کی پوری پوری قیمت لگائی جائے گی پس وہ اپنے شرکاء کو ان کے حصہ کی قیمت دے دے اور وہ غلام اس کی طرف سے آزاد ہوگا ۔ ورنہ اس غلام میں سے اتنا ہی آزاد ہوگیا جو اس نے آزاد کیا۔


حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ أَعْتَقَ شِرْكًا لَهُ مِنْ مَمْلُوكٍ فَعَلَيْهِ عِتْقُهُ كُلُّهُ إِنْ كَانَ لَهُ مَالٌ يَبْلُغُ ثَمَنَهُ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ عَتَقَ مِنْهُ مَا عَتَقَ ».

It was narrated that Ibn 'Umar said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'Whoever frees his share of a slave, has to free him completely, if he has enough money to pay the full price; if he does not have enough money then he has freed only what he has freed.'"

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا جس شخص نے کسی غلام میں سے اپنے حصہ کو آزاد کیا ، اس پر پورے غلام کو آزاد کرنا لازم ہے اگر اس کے پاس اتنا مال ہو جو اس غلام کی قیمت کو پہنچ جائے ،اور اگر اس کے پاس اتنا مال نہ ہو تو صرف اتنا ہی غلام آزاد ہوگا جتنا اس نے کیا ہے۔


وَحَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ أَعْتَقَ نَصِيبًا لَهُ فِى عَبْدٍ فَكَانَ لَهُ مِنَ الْمَالِ قَدْرُ مَا يَبْلُغُ قِيمَتَهُ قُوِّمَ عَلَيْهِ قِيمَةَ عَدْلٍ وَإِلاَّ فَقَدْ عَتَقَ مِنْهُ مَا عَتَقَ ».

It was narrated that 'Abdullah bin 'Umar said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'Whoever frees his share of a slave and has enough money to pay the full price for him, a fair price should be worked out, otherwise he has freed only what he has freed.'"

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: جس نے کسی غلام میں اپنے حصہ کو آزاد کردیا اور اس کے پاس اتنا مال ہو جو اس کی قیمت کو پہنچتا ہو تو اس کی ٹھیک ٹھیک قیمت لگائی جائے گی ،ورنہ اسی قدر غلام آزاد ہوگا جتنا اس نے آزاد کیا ہے ۔


وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ ح وَحَدَّثَنِى أَبُو الرَّبِيعِ وَأَبُو كَامِلٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ ح وَحَدَّثَنِى زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - يَعْنِى ابْنَ عُلَيَّةَ - كِلاَهُمَا عَنْ أَيُّوبَ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى فُدَيْكٍ عَنِ ابْنِ أَبِى ذِئْبٍ ح وَحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِىُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِى أُسَامَةُ - يَعْنِى ابْنَ زَيْدٍ - كُلُّ هَؤُلاَءِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِهَذَا الْحَدِيثِ وَلَيْسَ فِى حَدِيثِهِمْ « وَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ فَقَدْ عَتَقَ مِنْهُ مَا عَتَقَ ». إِلاَّ فِى حَدِيثِ أَيُّوبَ وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ فَإِنَّهُمَا ذَكَرَا هَذَا الْحَرْفَ فِى الْحَدِيثِ وَقَالاَ لاَ نَدْرِى أَهُوَ شَىْءٌ فِى الْحَدِيثِ أَوْ قَالَهُ نَافِعٌ مِنْ قِبَلِهِ وَلَيْسَ فِى رِوَايَةِ أَحَدٍ مِنْهُمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-. إِلاَّ فِى حَدِيثِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ.

This Hadith was narrated from Ibn 'Umar, (similar to no. 4326) from the Prophet (s.a.w), but in their Hadith it does not say: "If he does not have enough money then he has freed only what he has freed." But in the Hadith of Ayyub and Yahya bin Sa'eed, they mentioned this phrase but they said: "We do not know whether it is part of the Hadith or is something that was said by Nafi' (a narrator)." It does not say in the Hadith of any of them: "I heard the Messenger of Allah (s.a.w) say," except in the Hadith of Al-Laith bin Sa'd.

مختلف سندوں کے ساتھ حضرت ابن عمررضی اللہ عنہ سے یہ حدیث اسی طرح مروی ہے ، ان روایت میں یہ نہیں ہے کہ اگر اس کے پاس مال نہ ہوتو اسی قدر غلام آزاد ہوگا جتنا اس نے آزاد کیا ہے ، لیکن ایوب اور یحییٰ بن سعید نے حدیث میں ان الفاظ کا ذکر کیا ہے اور کہا: ہمیں معلوم نہیں ہے کہ یہ الفاظ حدیث کے ہیں یا نافع نے اپنی طرف سے کہے ہیں اور لیث بن سعد کے سوا اور کسی کی روایت میں یہ نہیں ہے کہ میں نے رسول اللہﷺسے سنا ہے۔


وَحَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ وَابْنُ أَبِى عُمَرَ كِلاَهُمَا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ ابْنُ أَبِى عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ أَعْتَقَ عَبْدًا بَيْنَهُ وَبَيْنَ آخَرَ قُوِّمَ عَلَيْهِ فِى مَالِهِ قِيمَةَ عَدْلٍ لاَ وَكْسَ وَلاَ شَطَطَ ثُمَّ عَتَقَ عَلَيْهِ فِى مَالِهِ إِنْ كَانَ مُوسِرًا ».

It was narrated from Salim bin 'Abdullah, from his father, that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "Whoever frees a slave who is owned by him and another person, a fair price should be worked out for him, without cheating, underestimating or overestimating, then he should free him from his own wealth if he is well off."

حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: جس آدمی نے اپنے اور دوسرے آدمی کے درمیان مشترک غلام کو آزاد کیا ، اس کے مال میں اس غلام کی ٹھیک ٹھیک قیمت لگائی جائے گی ،نہ کمی ہوگی اور نہ زیادتی ،پھر اس کے مال سے اس غلام کو آزاد کردیا جائے گا اگر وہ مالدار ہوگا۔


وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ أَعْتَقَ شِرْكًا لَهُ فِى عَبْدٍ عَتَقَ مَا بَقِىَ فِى مَالِهِ إِذَا كَانَ لَهُ مَالٌ يَبْلُغُ ثَمَنَ الْعَبْدِ ».

It was narrated from Ibn 'Umar that the Prophet (s.a.w) said: "Whoever frees his share in a slave should (also) free the rest with his own money, if he has enough money to pay the price of the slave."

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا: جس آدمی نے کسی غلام میں سے اپنے حصہ کو آزاد کردیا تو باقی غلام بھی اس کے مال سے آزاد کیا جائے گا اگر اس کے پاس اس غلام کی قیمت کے برابر ما ل ہو۔


وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ فِى الْمَمْلُوكِ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ فَيُعْتِقُ أَحَدُهُمَا قَالَ « يَضْمَنُ ».

It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet (s.a.w) said concerning a slave who is owned by two men, one of whom manumits (his share): "He is responsible (for manumitting the other share)."

حضرت ابو ہریر ہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے دو آدمیوں کے درمیان مشترک غلام کے بارے میں فرمایا: ان میں سے ایک اس کو آزاد کردے تو دوسرا اس کی بقیہ قیمت کا ضامن ہوگا۔


وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِهَذَا الإِسْنَادِ قَالَ « مَنْ أَعْتَقَ شَقِيصًا مِنْ مَمْلُوكٍ فَهُوَ حُرٌّ مِنْ مَالِهِ ».

Shu'bah narrated with this chain (a Hadith similar to no. 4331): He said: "Whoever frees a share of a slave, he should be freed using his wealth."

ایک اور سند سے شعبہ نے اس کو روایت کیا ہے اور اس میں یہ ہے کہ آپﷺنے فرمایا: جس نے کسی غلام میں سے اپنے حصہ کو آزاد کیا و ہ اس کے مال سے آزاد کردیا جائے گا۔


وَحَدَّثَنِى عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنِ ابْنِ أَبِى عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ أَعْتَقَ شَقِيصًا لَهُ فِى عَبْدٍ فَخَلاَصُهُ فِى مَالِهِ إِنْ كَانَ لَهُ مَالٌ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ اسْتُسْعِىَ الْعَبْدُ غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ ».

It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet (s.a.w) said: "Whoever manumits his share of a slave, let him manumit him completely with his own money if he has money, and if he does not have money, let the slave work for his manumission, without being overburdened."

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا: جس آدمی نے غلام میں سے اپنے حصہ کو آزاد کیا ، تواگر اس کے پاس مال ہو تو اس غلام کی آزادی اس کے مال سے ہوگی اور اگر اس کے پاس مال نہ ہو تو غلام پر مشقت ڈالے بغیر کمائی کرائی جائے گی۔


وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُسْهِرٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَلِىُّ بْنُ خَشْرَمٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ جَمِيعًا عَنِ ابْنِ أَبِى عَرُوبَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ. وَفِى حَدِيثِ عِيسَى « ثُمَّ يُسْتَسْعَى فِى نَصِيبِ الَّذِى لَمْ يُعْتِقْ غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ ».

It was narrated from Ibn Abi 'Arubah with (a different chain, a Hadith similar to no. 4333). In the Hadith of 'Eisa it says: "Then let him work for the manumission of the part that has not been freed, without being overburdened."

مختلف سندوں کے ساتھ یہ حدیث اسی طرح مروی ہے ،اور عیسیٰ کی روایت میں ہے جس کے حصہ کو آزاد نہیں کیا گیا اس کے حصہ میں غلام پر مشقت ڈالے بغیر اس سے کمائی کرائی جائے گی۔


حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِىُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - وَهُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ - عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ عَنْ أَبِى الْمُهَلَّبِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ. أَنَّ رَجُلاً أَعْتَقَ سِتَّةَ مَمْلُوكِينَ لَهُ عِنْدَ مَوْتِهِ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ فَدَعَا بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَجَزَّأَهُمْ أَثْلاَثًا ثُمَّ أَقْرَعَ بَيْنَهُمْ فَأَعْتَقَ اثْنَيْنِ وَأَرَقَّ أَرْبَعَةً وَقَالَ لَهُ قَوْلاً شَدِيدًا.

It was narrated from 'Imran bin Husain that a man declared that six slaves of his would be set free when he died, but he did not have any other wealth apart from them. The Messenger of Allah (s.a.w) called for them and divided them into three groups, then he cast lots among them, freeing two and leaving four as slaves, and he spoke harsh words to him.

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے اپنے مرنے کے وقت چھ غلام آزاد کیے ، اور اس کے پاس اس کے علاوہ مال نہیں تھا،تو رسول اللہ ﷺنے ان غلاموں کو بلاکر ان کے تین حصے کیے ہیں ، پھر ان میں قرعہ اندازی کی اور دو کو آزاد کردیا، اور چار کو غلام رہنے دیا ،اور اس آدمی کے بارے میں سخت کلمہ کہا۔


حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ أَبِى عُمَرَ عَنِ الثَّقَفِىِّ كِلاَهُمَا عَنْ أَيُّوبَ بِهَذَا الإِسْنَادِ. أَمَّا حَمَّادٌ فَحَدِيثُهُ كَرِوَايَةِ ابْنِ عُلَيَّةَ وَأَمَّا الثَّقَفِىُّ فَفِى حَدِيثِهِ أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ أَوْصَى عِنْدَ مَوْتِهِ فَأَعْتَقَ سِتَّةَ مَمْلُوكِينَ.

It was narrated from Ayyub with this chain (a Hadith similar to no. 4335). As for Hammad (a narrator), his Hadith is like the report of Ibn 'Ulayyah (no. 4335). As for Ath-Thaqafi, in his Hadith it says: "That a man from among the Ansar left instructions that when he died, his six slaves would be set free."

دو مختلف سندوں سے یہ حدیث اسی طرح مروی ہے ،حماد کی حدیث ابن علیہ کی روایت کی طرح ہے ، اور ثقفی کی حدیث میں یہ ہے کہ انصار میں سے ایک آدمی نے اپنی موت کے وقت چھ غلاموں کو آزاد کرنے کی وصیت کی۔


وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِنْهَالٍ الضَّرِيرُ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالاَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ وَحَمَّادٍ.

A Hadith like that of Ibn 'Ulayyah and Hammad (no. 4336) was narrated from 'Imran bin Husain, from the Prophet (s.a.w).

ایک اور سند کے ساتھ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺسے اسی طرح حدیث روایت کی ہے۔

13. بابُ جَوَازِ بَيْعِ الْمُدَبَّرِ

حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَكِىُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ - يَعْنِى ابْنَ زَيْدٍ - عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ أَعْتَقَ غُلاَمًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّى ». فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بِثَمَانِمِائَةِ دِرْهَمٍ فَدَفَعَهَا إِلَيْهِ. قَالَ عَمْرٌو سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ عَبْدًا قِبْطِيًّا مَاتَ عَامَ أَوَّلَ.

It was narrated from Jabir bin 'Abdullah that a man among the Ansar declared that a slave of his would become free after he died, and he did not own any other wealth apart from the slave. News of that reached the Prophet (s.a.w) and he said: "Who will buy him from me?" Nu'aim bin 'Abdullah bought him for a price of eight hundred Dirham, and he gave it to him. 'Amr said: "I heard Jabir bin 'Abdullah say: 'He was a Coptic slave who died last year."'

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری نے اپنے ایک غلام کو مدبر کیا (یعنی اس کے مرنے کے بعد وہ آزاد ہوگا) اور اس غلام کے علاوہ اس آدمی کا اور کوئی مال نہیں تھا، نبیﷺتک یہ خبر پہنچی تو آپﷺنے فرمایا: اس کومجھ سے کون خریدے گا ؟ نعیم بن عبد اللہ نے اس کو آٹھ سو درہم میں خرید لیا ۔ آپﷺنے وہ دراہم اس آدمی کودیے ۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت جابر بن عبد اللہ نے بتایا کہ وہ غلام قبطی تھا، اور (حضرت ابن الزبیر کی خلافت کے ) پہلے سال فوت ہوگیا۔


وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ سَمِعَ عَمْرٌو جَابِرًا يَقُولُ دَبَّرَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ غُلاَمًا لَهُ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ فَبَاعَهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-. قَالَ جَابِرٌ فَاشْتَرَاهُ ابْنُ النَّحَّامِ عَبْدًا قِبْطِيًّا مَاتَ عَامَ أَوَّلَ فِى إِمَارَةِ ابْنِ الزُّبَيْرِ.

Sufyan bin 'Uyaynah narrated: "'Amr heard Jabir say: 'A man among the Ansar declared that a slave of his would become free after he died, and he did not own any other wealth apart from him. The Messenger of Allah (s.a.w) sold him."' Jabir said: "Ibn An-Nahham bought him, a Coptic slave who died last year, during the governorship of Ibn Az-Zubair."

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری نے اپنے ایک غلام کو مدبر کیا اور اس کے علاوہ اس کے پاس اور مال نہیں تھا، رسول اللہﷺنے اس کو فروخت کردیا۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ابن نخام نے اس غلام کو خریدا تھا ، اور وہ غلام قبطی تھا ، اور وہ حضرت ابن الزبیر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے پہلے سال فوت ہوگیا تھا۔


حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ رُمْحٍ عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فِى الْمُدَبَّرِ نَحْوَ حَدِيثِ حَمَّادٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ.

A Hadith like that of Hammad from 'Amr bin Dinar (no. 4338) was narrated from Jabir, from the Prophet (s.a.w), concerning the Mudabbar.

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مدبر کے بارے میں نبی ﷺسے مذکورہ بالا حدیث کی مروی ہے۔


حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ - يَعْنِى الْحِزَامِىَّ - عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ سُهَيْلٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِى رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ح وَحَدَّثَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى - يَعْنِى ابْنَ سَعِيدٍ - عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ ذَكْوَانَ الْمُعَلِّمِ حَدَّثَنِى عَطَاءٌ عَنْ جَابِرٍ ح وَحَدَّثَنِى أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِىُّ حَدَّثَنَا مُعَاذٌ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ مَطَرٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِى رَبَاحٍ وَأَبِى الزُّبَيْرِ وَعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَهُمْ فِى بَيْعِ الْمُدَبَّرِ. كُلُّ هَؤُلاَءِ قَالَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِمَعْنَى حَدِيثِ حَمَّادٍ وَابْنِ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرٍ.

It was narrated from 'Ata' bin Abi Rabah, Ibn Az-Zubair and 'Amr bin Dinar that Jabir bin 'Abdullah told them about the sale of a Mudabbar. All of them said, - a Hadith like that of Hammad and Ibn 'Uyaynah from 'Amr from Jabir (no. 4338, 4339).

تین مختلف سندوں کے ساتھ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مدبر کے بارے میں نبی ﷺسے حدیث منقول ہے۔

12