حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ قَالَ كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ بَابِ عَبْدِ اللَّهِ نَنْتَظِرُهُ فَمَرَّ بِنَا يَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ النَّخَعِىُّ فَقُلْنَا أَعْلِمْهُ بِمَكَانِنَا . فَدَخَلَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ خَرَجَ عَلَيْنَا عَبْدُ اللَّهِ فَقَالَ إِنِّى أُخْبَرُ بِمَكَانِكُمْ فَمَا يَمْنَعُنِى أَنْ أَخْرُجَ إِلَيْكُمْ إِلاَّ كَرَاهِيَةُ أَنْ أُمِلَّكُمْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَتَخَوَّلُنَا بِالْمَوْعِظَةِ فِى الأَيَّامِ مَخَافَةَ السَّآمَةِ عَلَيْنَا.
It was narrated that Shaqiq said: "We were sitting at 'Abdullah's door, waiting for him, when Yazid bin Mu'awiyah An-Nakha'i passed by us. We said: 'Tell him that we are here.' He entered upon him, and soon 'Abdullah came out to us, and he said: 'I was told that you are here, but nothing prevented me from coming out to you except the fact that I did not want to burden you. The Messenger of Allah (s.a.w) used to choose the right to time address us, for fear of burdening us."'
شقیق کہتے ہیں کہ ہم حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے انتظار میں ان کے گھر کے دروازے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ ہمارے پاس سے یزید بن معاویہ نخعی کا گزر ہوا ، ہم نے کہا: ان کو ہمارے آنے کی اطلاع کردو ، وہ ان کے پاس آئے ، پھر تھوڑی دیر میں حضرت عبد اللہ بن مسعود باہر نکل آئے ، اور فرمایا: مجھے تمہارے آنے کی اطلاع تھی اور مجھے تمہارے پاس آنے سے صرف یہ چیز رکاوٹ تھی کہ کہیں تم اکتا نہ جاؤ ، کیونکہ رسول اللہﷺبھی ہمیں ہمارے اکتا جانے کے ڈر سے صرف بعض ایام نصیحت کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ح وَحَدَّثَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ التَّمِيمِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ مُسْهِرٍ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَلِىُّ بْنُ خَشْرَمٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ كُلُّهُمْ عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ. نَحْوَهُ. وَزَادَ مِنْجَابٌ فِى رِوَايَتِهِ عَنِ ابْنِ مُسْهِرٍ قَالَ الأَعْمَشُ وَحَدَّثَنِى عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ مِثْلَهُ.
A similar report (as Hadith no. 7127) was narrated from Al-A'mash with this chain of narrators.
یہ حدیث چار سندوں سے اسی طرح مروی ہے۔
وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى عُمَرَ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ شَقِيقٍ أَبِى وَائِلٍ قَالَ كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُذَكِّرُنَا كُلَّ يَوْمِ خَمِيسٍ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنَّا نُحِبُّ حَدِيثَكَ وَنَشْتَهِيهِ وَلَوَدِدْنَا أَنَّكَ حَدَّثْتَنَا كُلَّ يَوْمٍ. فَقَالَ مَا يَمْنَعُنِى أَنْ أُحَدِّثَكُمْ إِلاَّ كَرَاهِيَةُ أَنْ أُمِلَّكُمْ. إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَتَخَوَّلُنَا بِالْمَوْعِظَةِ فِى الأَيَّامِ كَرَاهِيَةَ السَّآمَةِ عَلَيْنَا.
It was narrated that Shaqiq bin Abi Wa'il said: "Abdullah used to give us a talk every Thursday, and a man said to him: 'O Abu 'Abdur-Rahman, we love your talks, and we wish that you would give us a talk every day.' He said: 'Nothing prevents me from doing so except the fact that I do not want to burden you. The Messenger of Allah (s.a.w) used to choose the right time to address us, for fear of burdening us.'"
ابو وائل بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہمیں صرف جمعرات کےدن وعظ و نصیحت کیا کرتے تھے ، ایک آدمی نے کہا: اے ابو عبد الرحمن! ہم آپ کی باتوں کو پسند کرتے ہیں ، اور ہماری خواہش یہ ہےکہ آپ ہمیں ہر دن نصیحت کیا کریں ، حضرت ابن مسعود نے کہا: مجھے تم کوہر روز وعظ کرنے سے صرف یہ چیز رکاوٹ ہے کہ میں تمہاری اکتاہٹ کو ناپسند کرتا ہوں ، کیونکہ رسول اللہﷺبھی ہماری اکتاہٹ کی وجہ سے بعض ایام میں ہمیں وعظ و نصیحت فرماتے تھے ۔