- احادیثِ نبوی ﷺ

 

‹ First456

51. باب مَهْرِ الْبَغِيِّ وَالنِّكَاحِ الْفَاسِدِ،

وَقَالَ الْحَسَنُ إِذَا تَزَوَّجَ مُحَرَّمَةً وَهْوَ لاَ يَشْعُرُ، فُرِّقَ بَيْنَهُمَا، وَلَهَا مَا أَخَذَتْ، وَلَيْسَ لَهَا غَيْرُهُ‏.‏ ثُمَّ قَالَ بَعْدُ لَهَا صَدَاقُهَا‏.‏

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ، وَحُلْوَانِ الْكَاهِنِ، وَمَهْرِ الْبَغِيِّ‏.

Narrated By Abu Mas'ud : The Prophet prohibited taking the price of a dog, the earnings of a soothsayer and the money earned by prostitution.

ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے انہوں نے زہری سے انہوں نے ابوبکر بن عبدالرحمٰن سے انہوں نے ابو مسعود انصاری سے انہوں نے کہا نبی ﷺ نے تین کمائیوں سے منع فرمایا کتے کی قیمت اور نجومی (ہنڈت ) کی شیرینی اور رنڈی فاحشہ کی خرچی سے۔


حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ لَعَنَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْوَاشِمَةَ، وَالْمُسْتَوْشِمَةَ، وَآكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ، وَنَهَى عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ، وَكَسْبِ الْبَغِيِّ، وَلَعَنَ الْمُصَوِّرِينَ‏.‏

Narrated By Abu Juhaifa : The Prophet cursed the lady who practices tattooing and the one who gets herself tattooed, and one who eats (takes) Riba' (usury) and the one who gives it. And he prohibited taking the price of a dog, and the money earned by prostitution, and cursed the makers of pictures.

ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا کہا ہم سے شعبہ بن حجاج نے کہا ہم سے عون بن ابی جحیفہ نے انہوں نے اپنے والد ابو جحیفہ سے انہوں نے کہا نیﷺ نے گودنے والی اور گدانے والی عورت پر اور سود خور پر اور سودکھلانے والے پر لعنت کی اور کتے کی قیمت اور چھنال کی خرچی سے منع فرمایا اور تصویر بنانے والے پر بھی لعنت کی۔


حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ كَسْبِ الإِمَاءِ‏.

Narrated By Abu Huraira : The Prophet forbade taking the earnings of a slave girl by prostitution.

ہم سے علی بن جعد نے بیان کیا کہا ہم سے شعبہ نے انہوں نے محمد بن جحادہ سے انہوں نے ابو حازم (سلمان اشجعی سے )انہوں نے ابو ہریرہؓ سے انہوں نے کہا نبیﷺ نے لونڈیوں کی حرام کی کمائی سے (مثلاً زنا کراکر )منع فرمایا۔

52. باب الْمَهْرِ لِلْمَدْخُولِ عَلَيْهَا وَكَيْفَ الدُّخُولُ، أَوْ طَلَّقَهَا قَبْلَ الدُّخُولِ وَالْمَسِيسِ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ قُلْتُ لاِبْنِ عُمَرَ رَجُلٌ قَذَفَ امْرَأَتَهُ فَقَالَ فَرَّقَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ أَخَوَىْ بَنِي الْعَجْلاَنِ وَقَالَ ‏"‏ اللَّهُ يَعْلَمُ أَنَّ أَحَدَكُمَا كَاذِبٌ، فَهَلْ مِنْكُمَا تَائِبٌ ‏"‏‏.‏ فَأَبَيَا، فَقَالَ ‏"‏ اللَّهُ يَعْلَمُ أَنَّ أَحَدَكُمَا كَاذِبٌ، فَهَلْ مِنْكُمَا تَائِبٌ ‏"‏‏.‏ فَأَبَيَا، فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا‏.‏ قَالَ أَيُّوبُ فَقَالَ لِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ فِي الْحَدِيثِ شَىْءٌ لاَ أَرَاكَ تُحَدِّثُهُ قَالَ قَالَ الرَّجُلُ مَالِي‏.‏ قَالَ ‏"‏ لاَ مَالَ لَكَ، إِنْ كُنْتَ صَادِقًا فَقَدْ دَخَلْتَ بِهَا، وَإِنْ كُنْتَ كَاذِبًا فَهْوَ أَبْعَدُ مِنْكَ ‏"‏‏

Narrated By Said bin Jubair : I said to Ibn 'Umar, "If a man accuses his wife of illegal sexual intercourse (what is the judgment)?" He said, "Allah's Prophet separated the couple of Bani 'Ajlan (when the husband accused his wife for an illegal sexual intercourse). The Prophet said, 'Allah knows that one of you two IS a liar; so will one of you repent?' But they refused. He then again said, 'Allah knows that one of you two is a liar; so will one of you repent?' But they refused, whereupon he separated them by divorce." Aiyub (a sub-narrator) said: 'Amr bin Dinar said to me, "In the narration there is something which I do not see you mentioning, i.e. the husband said, "What about my money (Mahr)?' The Prophet said, "You are not entitled to take back money, for if you told the truth you have already entered upon her (and consummated your marriage with her) and if you are a liar then you are less entitled to take it back.

ہم سے عمرو بن زرارہ نے بیان کیا کہا ہم کو اسمعٰیل بن علیہ نے خبر دی انہوں نے ایوب سختیانی سے انہوں نے سعید بن جبیر سے انہوں نے کہا میں نے ابن عمر سے یہ مسئلہ پوچھا اگر کسی مرد نے اپنی جورو پر زنا کا الزام لگایا (تو کیا حکم ہے ؟) انہوں نے کہا نبیﷺ نے بنی عجلان کے مرد کو علیحدہ کردیااور فرمایا اللہ خوب جانتا ہے جو تم دونوں میں جھوٹا ہے پھر کوئی تم میں سے (جو جھوٹا ہے ) وہ توبہ کرتا ہے لیکن دونوں نے (توبہ سے )انکار کیا اور فرمایا اللہ خوب جانتا ہے جو تم دونوں میں جھوٹا ہے وہ توبہ کرتا ہے یا نہیں لیکن دونوں نے (توبہ سے )انکار کیا آخر آپ نے ان دونوں کو جدا کردیا ایوب سختیانی کہتے ہیں عمرو بن دینار نے مجھ سے کہا میں دیکھتا ہوں تم نے ایک بات اس حدیث میں چھوڑ دی وہ یہ ہے کہ مرد کہنے لگا اب میرا مال مجھ کو واپس کرا دیجیے آپ نے فرمایا تیرا مال اب تجھ کو واپس کیونکر ملے گا یا تو تو سچا ہے (عورت نے بدکاری کی ہے ) جب بھی تو اس عورت پر داخل ہو چکا ہے اگر جھوٹا ہے تب تو تجھ کو بطریق اولیٰ کچھ نہ ملنا چاہیے۔

53. باب الْمُتْعَةِ لِلَّتِي لَمْ يُفْرَضْ لَهَا

لِقَوْلِهِ تَعَالَى ‏{‏لاَ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِنْ طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ مَا لَمْ تَمَسُّوهُنَّ‏}‏ إِلَى قَوْلِهِ ‏{‏إِنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ‏}‏ وَقَوْلِهِ ‏{‏وَلِلْمُطَلَّقَاتِ مَتَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ حَقًّا عَلَى الْمُتَّقِينَ * كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ‏}‏ وَلَمْ يَذْكُرِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي الْمُلاَعَنَةِ مُتْعَةً حِينَ طَلَّقَهَا زَوْجُهَا‏.‏

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ لِلْمُتَلاَعِنَيْنِ ‏"‏ حِسَابُكُمَا عَلَى اللَّهِ، أَحَدُكُمَا كَاذِبٌ، لاَ سَبِيلَ لَكَ عَلَيْهَا ‏"‏‏.‏ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَالِي‏.‏ قَالَ ‏"‏ لاَ مَالَ لَكَ، إِنْ كُنْتَ صَدَقْتَ عَلَيْهَا، فَهْوَ بِمَا اسْتَحْلَلْتَ مِنْ فَرْجِهَا، وَإِنْ كُنْتَ كَذَبْتَ عَلَيْهَا، فَذَاكَ أَبْعَدُ وَأَبْعَدُ لَكَ مِنْهَا ‏"‏‏

Narrated By Ibn 'Umar : The Prophet said to those who were involved in a case of Lian, "Your accounts are with Allah. One of you two is a liar. You (husband) have right on her (wife)." The husband said, "My money, O Allah's Apostle!" The Prophet said, "You are not entitled to take back any money. If you have told the truth, the Mahr that you paid, was for having sexual relations with her lawfully; and if you are a liar, then you are less entitled to get it back."

ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے انہوں نے عمرو بن دینار سے انہوں نے سعید بن جبیر سے انہوں نے ابن عمرؓ سے انہوں نے کہا نبیﷺ نے لعان کرنے والے مرد اور عورت سے فرمایا اب اللہ تم سے حساب لے گا مرد سے فرمایا اب عورت سے تیرا کوئی تعلق باقی نہیں رہا وہ کہنے لگا یارسول اللہ ﷺپھر میرا مال کہاں گیا آپ نے فرمایا اب مال کیسے ملے گا اگر تو سچا ہے تو مال اس کے بدلے میں گیا جو تو نے عورت کی شرمگاہ سے فائدہ اٹھایا اگر جھوٹا ہے جب تو اور زیادہ تجھ کو کچھ نہ ملنا چاہیے ۔

‹ First456