- احادیثِ نبوی ﷺ

 

‹ First23456

31. بابُ خُلِقَ الإِنْسَانُ خَلْقًا لاَ يَتَمَالَكُ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَمَّا صَوَّرَ اللَّهُ آدَمَ فِي الْجَنَّةِ تَرَكَهُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَتْرُكَهُ ، فَجَعَلَ إِبْلِيسُ يُطِيفُ بِهِ ، يَنْظُرُ مَا هُوَ ، فَلَمَّا رَآهُ أَجْوَفَ عَرَفَ أَنَّهُ خُلِقَ خَلْقًا لاَ يَتَمَالَكُ.

It was narrated from Anas that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "When Allah formed Adam in Paradise, He left him for as long as Allah willed He should leave him. Iblis started walking around him, looking at him, to see what he was. When he saw that he was hollow, he knew that he had been created in such a way that he would not be able to keep control."

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کی صورت بنالی تو جب تک چاہا ان (کے جسد) کو وہاں رکھا ، ابلیس اس کے ارد گرد گھوم کر دیکھنے لگا ، جب اس نے یہ دیکھا کہ یہ جسم اندر سے کھوکھلا ہے تو اس نے جان لیا کہ یہ ایسی فطرت پر پیدا کیا گیا کہ یہ خود پر قابو نہیں رکھ سکے گا۔


حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ ، حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ.

Hammad narrated a similar report (as Hadith no. 6649) with this chain of narrators.

یہ حدیث ایک اور سند سے حسب سابق مروی ہے۔

32. بابُ النَّهْيِ عَنْ ضَرْبِ الْوَجْهِ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ ، حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ يَعْنِي الْحِزَامِيَّ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا قَاتَلَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيَجْتَنِبِ الْوَجْهَ.

It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'If one of you fights his brother, let him avoid the face.'"

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی اپنے بھائی سے لڑے تو چہرے پر مارنے سے پرہیز کرے۔


حَدَّثَنَاهُ عَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالاَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ بِهَذَا الإِسْنَادِ. وَقَالَ: إِذَا ضَرَبَ أَحَدُكُمْ.

It was narrated from Abu Az-Zinnad with this chain of narrators (a Hadith similar to no. 6651), but he said: "If one of you strikes ...''

ایک اور سند سے مروی ہے کہ جب تم میں کوئی کسی کو مارے۔


حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: إِذَا قَاتَلَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ ، فَلْيَتَّقِ الْوَجْهَ.

It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet (s.a.w) said: "If one of you fights (his brother), let him avoid the face.''

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی اپنے بھائی سے لڑے تو چہرہ کو مارنے سے اجتناب کرے۔


حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، سَمِعَ أَبَا أَيُّوبَ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا قَاتَلَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ ، فَلاَ يَلْطِمَنَّ الْوَجْهَ.

It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'If one of you fights his brother, let him not slap his face."'

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی اپنے بھائی سے لڑے تو اس کے چہرے پر طمانچہ نہ مارے۔


حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى (ح) وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَفِي حَدِيثِ ابْنِ حَاتِمٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا قَاتَلَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ ، فَلْيَجْتَنِبِ الْوَجْهَ ، فَإِنَّ اللَّهَ خَلَقَ آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ.

It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said ..." (a Hadith similar to no. 6654) - and in the Hadith of Ibn Hatim it says: "It was narrated that the Prophet (s.a.w) said: 'If one of you fights his brother, let him avoid the face, for Allah created Adam in His image."'

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی اپنے بھائی سے لڑے تو اس کے چہرے سے اجتناب کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو اپنی صورت پربنایا ہے۔


حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ مَالِكٍ الْمَرَاغِيِّ وَهُوَ أَبُو أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: إِذَا قَاتَلَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ ، فَلْيَجْتَنِبِ الْوَجْهَ.

It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "If one of you fights his brother, let him avoid the face."

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی اپنے بھائی سے لڑے تو چہرے سے اجتناب کرے ۔

33. بابُ الْوَعِيدِ الشَّدِيدِ لِمَنْ عَذَّبَ النَّاسَ بِغَيْرِ حَقٍّ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ ، قَالَ: مَرَّ بِالشَّامِ عَلَى أُنَاسٍ ، وَقَدْ أُقِيمُوا فِي الشَّمْسِ ، وَصُبَّ عَلَى رُؤُوسِهِمِ الزَّيْتُ ، فَقَالَ: مَا هَذَا ؟ قِيلَ: يُعَذَّبُونَ فِي الْخَرَاجِ ، فَقَالَ: أَمَا إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ يُعَذِّبُ الَّذِينَ يُعَذِّبُونَ النَّاسَ فِي الدُّنْيَا.

It was narrated that Hisham bin Hakim bin Hizam said that he passed by some people in Ash-Sham who had been made to stand in the sun, and oil had been poured over their heads. He said: "What is this?" It was said: "They are being punished for not paying the Kharaj." He said: "But I heard the Messenger of Allah (s.a.w) say: 'Allah will torment those who torment the people in this world."'

حضرت ہشام بن حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کا ملک شام میں کچھ لوگوں پر گزر ہوا ، جن کو دھوپ میں کھڑا کیا ہوا تھا ، او ران کے سروں پر روغن زیتوں بہایا جارہا تھا ، انہوں نے پوچھا: ان کو یہ سزا کیوں مل رہی ہے ؟ بتایا گیا کہ ان کو خراج کی وجہ سے یہ سزا دی جارہی ہے ، حضرت ہشام بن حکیم بن حزام نے کہا: میں نے رسو ل اللہﷺسے یہ سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو عذاب دے گا جو دنیا میں لوگوں کو عذاب دیتے ہیں۔


حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: مَرَّ هِشَامُ بْنُ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ عَلَى أُنَاسٍ مِنَ الأَنْبَاطِ بِالشَّامِ ، قَدْ أُقِيمُوا فِي الشَّمْسِ ، فَقَالَ: مَا شَأْنُهُمْ ؟ قَالُوا: حُبِسُوا فِي الْجِزْيَةِ ، فَقَالَ هِشَامٌ: أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ يُعَذِّبُ الَّذِينَ يُعَذِّبُونَ النَّاسَ فِي الدُّنْيَا.

It was narrated from Hisham that his father said: "Hisham bin Hakim bin Hizam passed by some of the Anbat in Ash-Sham who had been made to stand in the sun. He said: "What is the matter with them?" They said: "They have been detained for (not paying) the Jizyah." Hisham said: "I bear witness that I heard the Messenger of Allah (s.a.w) say: 'Allah will torment those who torment people in this world."'

حضرت ہشام بن حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کا شام کے چند قبطیوں پر گزر ہوا جن کو دھوپ میں کھڑا کیا گیا تھا ، انہوں نے پوچھا :ان کو یہ عذاب کیوں ہورہا ہے ؟ لوگوں نے کہا: ان کو جزیہ وصول کرنے کے لیے بند کیا گیا ہے ، حضرت ہشام نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہﷺسے یہ سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو عذاب دے گا جو دنیا میں لوگوں کو عذاب دیتے ہیں


حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ (ح) وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، كُلُّهُمْ عَنْ هِشَامٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ. وَزَادَ فِي حَدِيثِ جَرِيرٍ: قَالَ وَأَمِيرُهُمْ يَوْمَئِذٍ عُمَيْرُ بْنُ سَعْدٍ عَلَى فِلَسْطِينَ فَدَخَلَ عَلَيْهِ فَحَدَّثَهُ ، فَأَمَرَ بِهِمْ فَخُلُّوا.

It was narrated from Hisham with this chain of narrators (a Hadith similar to no. 6658). In the Hadith of Jarir it adds: "He said: 'Their governor in Palestine at that time was 'Umair bin Sa'd. He entered upon him and told him, and he ordered that they be let go."'

اس حدیث کی دو سندیں بیان کی گئی ہیں ، ایک سند میں ہے : اس وقت ان کا فلسطین میں امیر عمیر بن سعد تھا، ہشام ان کے پاس گئے ، ان کو حدیث سنائی تو اس نے ان کو چھوڑنے کا حکم دیا اور ان کو چھوڑ دیا۔


حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ هِشَامَ بْنَ حَكِيمٍ ، وَجَدَ رَجُلاً وَهُوَ عَلَى حِمْصَ يُشَمِّسُ نَاسًا مِنَ النَّبْطِ فِي أَدَاءِ الْجِزْيَةِ ، فَقَالَ: مَا هَذَا ؟ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ يُعَذِّبُ الَّذِينَ يُعَذِّبُونَ النَّاسَ فِي الدُّنْيَا.

It was narrated from 'Urwah bin Az-Zubair that Hisham bin Hakim found a man, when he was governor of Hims, making some of the Anbat stand in the sun for not paying the Jizyah. He said: "What is this? I heard the Messenger of Allah (s.a.w) say: 'Allah will torment those who torment the people in this world.'"

حضرت ہشام بن حکیم رضی اللہ عنہ نے دیکھا کہ حمص کے حاکم نے کچھ قبطیوں کو ادائے جزیہ کے لیے دھوپ میں کھڑا کررکھا ہے ، پوچھا: یہ کیا ہے ؟ میں نے رسول اللہﷺکویہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو عذاب دے گا جو دنیا میں لوگوں کو عذاب دیتے ہیں۔

34. بابُ أَمْرِ مَنْ مَرَّ بِسِلاَحٍ فِي مَسْجِدٍ أَوْ سُوقٍ أَوْ غَيْرِهِمَا مِنَ الْمَوَاضِعِ الْجَامِعَةِ لِلنَّاسِ أَنْ يُمْسِكَ بِنِصَالِهَا

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: إِسْحَاقُ: أَخْبَرَنَا ، وقَالَ أَبُو بَكْرٍ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرٍو ، سَمِعَ جَابِرًا ، يَقُولُ: مَرَّ رَجُلٌ فِي الْمَسْجِدِ بِسِهَامٍ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمْسِكْ بِنِصَالِهَا.

Jabir said: "A man passed through the Masjid with an arrow, and the Messenger of Allah (s.a.w) said: 'Hold it by its point."'

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی مسجد میں چند تیر لے کر گزرا تو رسول اللہﷺنے فرمایا: اپنے تیروں کے پیکان پکڑلو۔


حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَأَبُو الرَّبِيعِ ، قَالَ أَبُو الرَّبِيعِ : حَدَّثَنَا ، وقَالَ يَحْيَى وَاللَّفْظُ لَهُ: أَخْبَرَنَا ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَجُلاً مَرَّ بِأَسْهُمٍ فِي الْمَسْجِدِ ، قَدْ أَبْدَى نُصُولَهَا ، فَأُمِرَ أَنْ يَأْخُذَ بِنُصُولِهَا ، كَيْ لاَ يَخْدِشَ مُسْلِمًا.

It was narrated from Jabir bin 'Abdullah that a man passed through the Masjid carrying an arrow with its point outwards. He was ordered to hold it by its point, so that it would not scratch any Muslim.

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی مسجد میں چند تیر لے کر گزرا جن کے پیکان کھلے ہوئے تھے ، آپﷺنے حکم دیا کہ وہ ان کے پیکان پکڑے لے تاکہ وہ کسی مسلمان کے چبھ نہ جائیں۔


حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ (ح) وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ أَمَرَ رَجُلاً، كَانَ يَتَصَدَّقُ بِالنَّبْلِ فِي الْمَسْجِدِ، أَنْ لاَ يَمُرَّ بِهَا إِلاَّ وَهُوَ آخِذٌ بِنُصُولِهَا.وقَالَ ابْنُ رُمْحٍ: كَانَ يَصَّدَّقُ بِالنَّبْلِ.

It was narrated from Jabir that the Messenger of Allah (s.a.w) told a man who used to give arrows in charity in the Masjid, not to pass through it unless he was holding them by their points.

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی مسجد میں تیر صدقہ کرتا تھا ، رسول اللہﷺنے اس کو یہ حکم دیا کہ وہ تیروں کے پیکان پکڑ کر مسجد میں آیا کرے ، ابن رمح نے "یصدق بالنبل" کہا ہے ۔


حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: إِذَا مَرَّ أَحَدُكُمْ فِي مَجْلِسٍ ، أَوْ سُوقٍ ، وَبِيَدِهِ نَبْلٌ ، فَلْيَأْخُذْ بِنِصَالِهَا ، ثُمَّ لِيَأْخُذْ بِنِصَالِهَا ، ثُمَّ لِيَأْخُذْ بِنِصَالِهَا. قَالَ: فَقَالَ أَبُو مُوسَى: وَاللَّهِ مَا مُتْنَا حَتَّى سَدَّدْنَاهَا بَعْضُنَا فِي وُجُوهِ بَعْضٍ.

It was narrated from Abu Musa that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "If one of you passes through a place of gathering or market with an arrow in his hand, let him hold it by its point, then let him hold it by its point, then let him hold it by its point." Abu Musa said: "By Allah, we were not doomed until we started to point arrows at one another's faces."

حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی مجلس یا بازار میں جائے اور اس کے ہاتھ میں تیر ہو تو وہ اس کے پیکان کوپکڑ لیا کرے ، پھر اس کے پیکان کو پکڑے ، پھر اس کے پیکان کو پکڑے ، حضرت ابو موسیٰ نے کہا: (ہمارا حال یہ ہے کہ) اللہ کی قسم! ہم میں سے بعض لوگ تاحیات ایک دوسرے کے چہروں پر تیر مارتے رہے۔


حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَرَّادٍ الأَشْعَرِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ ، وَاللَّفْظُ لِعَبْدِ اللهِ ، قَالاَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ بُرَيْدٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: إِذَا مَرَّ أَحَدُكُمْ فِي مَسْجِدِنَا ، أَوْ فِي سُوقِنَا ، وَمَعَهُ نَبْلٌ ، فَلْيُمْسِكْ عَلَى نِصَالِهَا بِكَفِّهِ ، أَنْ يُصِيبَ أَحَدًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ مِنْهَا بِشَيْءٍ. أَوْ قَالَ: لِيَقْبِضَ عَلَى نِصَالِهَا.

It was narrated from Abu Musa that the Prophet (s.a.w) said: "If one of you passes through our Masjid or our marketplace, with an arrow, let him hold it in his hand by its point, lest he harm one of the Muslims with it in some way."

حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی ہماری مسجد یا ہمارے بازار میں سے گزرے اور اس کے پاس تیر ہو تو وہ اس کے پیکان کو اپنے ہاتھ سے پکڑلے تاکہ کسی مسلمان کو کوئی چیز چبھ نہ جائے یا فرمایا: اس کے پیکان کو اپنے قبضہ میں رکھے۔

35. بابُ النَّهْيِ عَنِ الإِشَارَةِ بِالسِّلاَحِ إِلَى مُسْلِمٍ

حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ، قَالَ عَمْرٌو: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَشَارَ إِلَى أَخِيهِ بِحَدِيدَةٍ، فَإِنَّ الْمَلاَئِكَةَ تَلْعَنُهُ، حَتَّى يَدَعَهُ وَ إِنْ كَانَ أَخَاهُ لأَبِيهِ وَأُمِّهِ.

Abu Hurairah said: Abul-Qasim (s.a.w) said: "Whoever points at his brother with a piece of iron, the angels will curse him until he stops it, even if it is his brother through his father and mother."

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابو القاسم ﷺنے فرمایا: جو آدمی اپنے بھائی کی طرف ہتھیار سے اشارہ کرتا ہے فرشتے اس پر اس وقت تک لعنت کرتے ہیں جب تک وہ اس اشارہ کو ترک نہیں کرتا ، خواہ وہ اس کا حقیقی بھائی کیوں نہ ہو۔


حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، بِمِثْلِهِ.

A similar report (as Hadith no. 6666) was narrated from Abu Hurairah, from the Prophet (s.a.w).

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺسے اس کی مثل روایت کی ہے ۔


حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، قَالَ : هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا: وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لاَ يُشِيرُ أَحَدُكُمْ إِلَى أَخِيهِ بِالسِّلاَحِ ، فَإِنَّهُ لاَ يَدْرِي أَحَدُكُمْ لَعَلَّ الشَّيْطَانَ يَنْزِعُ فِي يَدِهِ فَيَقَعُ فِي حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ.

It was narrated that Hammam bin Munabbih said: "This is what Abu Hurairah narrated to us from the Messenger of Allah (s.a.w)," - and he mentioned a number of Ahadith, including the following: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'None of you should point at his brother with a weapon, for you do not know, perhaps the Shaitan will cause his hand to slip (thereby killing someone), and he will fall into a ditch in the Fire."'

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہﷺسے کئی احادیث ذکر کیں ،ان میں سے یہ حدیث ہے کہ رسو ل اللہﷺنے فرمایا: تم میں سے کوئی آدمی اپنے بھائی کی طرف ہتھیار سے اشارہ نہ کرے ، تم میں سے کوئی آدمی نہیں جانتا کہ شاید شیطان ا س کے ہاتھ سے ہتھیار چھین کر کسی کو لگادے اور وہ جہنم کے گڑھے میں جاگرے۔

36. بابُ فَضْلِ إِزَالَةِ الأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمْشِي بِطَرِيقٍ ، وَجَدَ غُصْنَ شَوْكٍ عَلَى الطَّرِيقِ ، فَأَخَّرَهُ فَشَكَرَ اللَّهُ لَهُ فَغَفَرَ لَهُ.

It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "While a man was walking on a road, he found a thorny branch on the road, and he moved it. Allah appreciated that and forgave him."

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ایک آدمی راستے میں جارہا تھا ، راستہ میں اس نے ایک خار دار شاخ دیکھی ، اس نے اس کو اٹھاکر ایک طرف کردیا ، اللہ تعالیٰ نے اس کی یہ نیکی قبول کرلی اور اس کو بخش دیا۔


حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَرَّ رَجُلٌ بِغُصْنِ شَجَرَةٍ عَلَى ظَهْرِ طَرِيقٍ ، فَقَالَ: وَاللَّهِ لأُنَحِّيَنَّ هَذَا عَنِ الْمُسْلِمِينَ لاَ يُؤْذِيهِمْ فَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ.

It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "A man passed by a branch of a tree on the road, and he said: 'By Allah, I shall remove this for the Muslims so that it will not harm them.' And he was admitted to Paradise."

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ایک آدمی راستہ میں درخت کی ایک شاخ کے پاس سے گزرا اس نے کہا: اللہ کی قسم میں اس شاخ کو مسلمانوں کے راستہ سے ہٹادوں گا تاکہ یہ ان کو تکلیف نہ دے، پھر وہ آدمی جنت میں داخل کردیا گیا۔


حَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُ رَجُلاً يَتَقَلَّبُ فِي الْجَنَّةِ ، فِي شَجَرَةٍ قَطَعَهَا مِنْ ظَهْرِ الطَّرِيقِ ، كَانَتْ تُؤْذِي النَّاسَ.

It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet (s.a.w) said: "I saw a man enjoying himself in Paradise because of a tree that he cut down in the road, that used to cause annoyance to the people."

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا: میں نے ایک آدمی کو جنت میں پھرتے ہوئے دیکھا کیونکہ اس نے راستہ میں گرے ہوئے ایک درخت کو کاٹ دیا تھا جو لوگوں کو تکلیف دیتا تھا۔


حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: إِنَّ شَجَرَةً كَانَتْ تُؤْذِي الْمُسْلِمِينَ ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَقَطَعَهَا ، فَدَخَلَ الْجَنَّةَ.

It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "There was a tree that caused annoyance to the Muslims, so a man went and cut it down, and he entered Paradise."

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: ایک درخت مسلمانوں کو تکلیف دیتا تھا ،تو ایک آدمی آیا اور اس نے اس کو کاٹ دیا پھر وہ جنت میں داخل ہوگیا۔


حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ صَمْعَةَ ، حَدَّثَنِي أَبُو الْوَازِعِ ، حَدَّثَنِي أَبُو بَرْزَةَ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللهِ عَلِّمْنِي شَيْئًا أَنْتَفِعُ بِهِ ، قَالَ : اعْزِلِ الأَذَى عَنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ.

Abu Barzah said: "I said: 'O Prophet of Allah, teach me something from which I may benefit.' He said: 'Remove harmful things from the road of the Muslims."'

حضرت ابو برزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی ﷺ! مجھے ایسی چیز بتائیے جس سے میں نفع حاصل کروں ، آپﷺنے فرمایا: مسلمانوں کے راستہ سے کوئی تکلیف دہ چیز ہٹادو۔


حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ ، عَنْ أَبِي الْوَازِعِ الرَّاسِبِيِّ ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الأَسْلَمِيِّ ، أَنَّ أَبَا بَرْزَةَ ، قَالَ : قُلْتُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي لاَ أَدْرِي ، لَعَسَى أَنْ تَمْضِيَ وَأَبْقَى بَعْدَكَ ، فَزَوِّدْنِي شَيْئًا يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : افْعَلْ كَذَا ، افْعَلْ كَذَا ، أَبُو بَكْرٍ نَسِيَهُ ، وَأَمِرَّ الأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ.

It was narrated that Abu Barzah Al-Aslami said: "I said to the Messenger of Allah (s.a.w): 'O Messenger of Allah, I do not know, perhaps I will survive after you are gone, so add (to my knowledge) something by means of which Allah may benefit me.' The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'Do such-and-such, and do such-and- such' - Abu Bakr (one of the narrators) forgot it- 'and remove harmful things from the road."'

حضرت ابو برزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہﷺسے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ﷺ! میں نہیں جانتا ہوسکتا آپ دنیا سے تشریف لے جائیں اور میں آپ کے بعد رہ جاؤں ، تو مجھے کوئی زاد راہ بیان کردیجئے جس سے مجھے اللہ تعالیٰ نفع دے، رسول اللہﷺنے فرمایا: اس طرح کرو، اس طرح کرو - راوی ابو بکر ان چیزوں کو بھول گیا - اور راستہ سے تکلیف دہ چیزوں کو دور کرو۔

37. بابُ تَحْرِيمِ تَعْذِيبِ الْهِرَّةِ وَنَحْوِهَا مِنَ الْحَيَوَانِ الَّذِي لاَ يُؤْذِي

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ بْنِ عُبَيْدٍ الضُّبَعِيُّ ، حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ ، يَعْنِي ابْنَ أَسْمَاءَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: عُذِّبَتِ امْرَأَةٌ فِي هِرَّةٍ ، سَجَنَتْهَا حَتَّى مَاتَتْ ، فَدَخَلَتْ فِيهَا النَّارَ ، لاَ هِيَ أَطْعَمَتْهَا وَسَقَتْهَا ، إِذْ هِيَ حَبَسَتْهَا ، وَلاَ هِيَ تَرَكَتْهَا تَأْكُلُ مِنْ خَشَاشِ الأَرْضِ.

It was narrated from 'Abdullah that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "A woman was punished because of a cat that she detained until it died, and she entered the Fire because of it. She did not feed it or give it water when she detained it, and she did not let it eat of the vermin of the earth."

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: ایک عورت کو بلی کو عذاب دینے کی وجہ سے عذاب دیا گیا ، اس عورت نے بلی کو باندھ رکھا تھا یہاں تک کہ وہ مرگئی اور وہ اس سبب سے جہنم میں داخل ہوگئی ، کیونکہ عورت نے جب بلی کو باندھا تو اس نے اس کو نہ کھلایا نہ پلایا اور نہ اس کو کھولا کہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے ہی کھالیتی۔


حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ يَحْيَى بْنِ خَالِدٍ ، جَمِيعًا عَنْ مَعْنِ بْنِ عِيسَى ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، بِمَعْنَى حَدِيثِ جُوَيْرِيَةَ.

A Hadith like that of Juwairiyah (no. 6675) was narrated from Ibn 'Umar, from the Prophet (s.a.w).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺسے اس حدیث کی طرح روایت کی ہے۔


وحَدَّثَنِيهِ نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عُذِّبَتِ امْرَأَةٌ فِي هِرَّةٍ أَوْثَقَتْهَا ، فَلَمْ تُطْعِمْهَا ، وَلَمْ تَسْقِهَا ، وَلَمْ تَدَعْهَا تَأْكُلُ مِنْ خَشَاشِ الأَرْضِ.

It was narrated that Ibn 'Umar said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'A woman was punished because of a cat that she tied up and did not feed it or give it water, and she did not let it eat of the vermin of the earth."'

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: ایک عورت کو بلی کے سبب سے عذاب دیا گیا جس نے بلی کو باندھے رکھا ، نہ اس کو کھانے کو دیتی تھی ، اور نہ پینے کو دیتی تھی اور نہ اس کو چھوڑتی تھی کہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے ہی کھالیتی۔


حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، بِمِثْلِهِ.

A similar report (as Hadith no. 6677) was narrated from Abu Hurairah from the Prophet (s.a.w).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺسے اس حدیث کی طرح روایت کی ہے۔


حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، قَالَ: هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا ، وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: دَخَلَتِ امْرَأَةٌ النَّارَ مِنْ جَرَّاءِ هِرَّةٍ لَهَا ، أَوْ هِرٍّ ، رَبَطَتْهَا فَلاَ هِيَ أَطْعَمَتْهَا ، وَلاَ هِيَ أَرْسَلَتْهَا تُرَمْرِمُ مِنْ خَشَاشِ الأَرْضِ حَتَّى مَاتَتْ هَزْلاً.

It was narrated that Hammam bin Munabbih said: "This is what Abu Hurairah narrated to us from the Messenger of Allah (s.a.w)," - and he mentioned a number of Ahadith including the following: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'A woman entered the Fire because of a cat which she had and which she tied up and did not feed it or let it loose to eat of the vermin of the earth, until it died of starvation."'

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبیﷺسے کئی احادیث روایت کیں ، ان میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: ایک عورت اپنی بلی ہی کی وجہ سے دوزخ میں داخل ہوگئی جس کو اس نے باندھ کر رکھا تھا ، اس کو خود نہ کھلایا ، اور نہ چھوڑا کہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے ہی چبالیتی ،یہاں تک کہ وہ کمزوری کی وجہ سے مرگئی۔

38. بابُ تَحْرِيمِ الْكِبْرِ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ الأَغَرِّ ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالاَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْعِزُّ إِزَارُهُ ، وَالْكِبْرِيَاءُ رِدَاؤُهُ ، فَمَنْ يُنَازِعُنِي عَذَّبْتُهُ.

It was narrated that Abu Sa'eed Al-Khudri and Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said (that Allah said): 'Might is His Izar and majesty is His Rida', and whoever contends with Me I shall punish him."'

حضرت ابو سعید خدری اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: عزت اللہ تعالی کی ازار ہے ، اور کبریائی اس کی چادر ہے ، جو آدمی مجھ سے ان صفات کو لینے کی کوشش کرے گا میں اس کو عذاب دوں گا۔

39. بابُ النَّهْيِ عَنْ تَقْنِيطِ الإِنْسَانِ مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ تَعَالَى

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مُعْتَمِرِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ ، عَنْ جُنْدَبٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَدَّثَ أَنَّ رَجُلاً قَالَ: وَاللَّهِ لاَ يَغْفِرُ اللَّهُ لِفُلاَنٍ ، وَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَالَ: مَنْ ذَا الَّذِي يَتَأَلَّى عَلَيَّ أَنْ لاَ أَغْفِرَ لِفُلاَنٍ ، فَإِنِّي قَدْ غَفَرْتُ لِفُلاَنٍ ، وَأَحْبَطْتُ عَمَلَكَ ، أَوْ كَمَا قَالَ.

It was narrated from Jundab that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "A man said: 'By Allah, Allah will not forgive so-and-so.' Allah said: 'Who is the one who swore by Me that I will not forgive so-and-so? I have forgiven so-and-so and I have cancelled out your good deeds."'

حضرت جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: ایک آدمی نے کہا: اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ فلاں آدمی کو نہیں بخشے گا ، اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وہ کون آدمی ہے جو میرےمتعلق یہ قسم کھاتاہے کہ میں فلاں کو نہیں بخشوں گا ، میں نے اس فلاں آدمی کو بخش دیا اور تیرے عمل کو ضائع کردیا ، یا جس طرح فرمایا۔

40. بابُ فَضْلِ الضُّعَفَاءِ وَالْخَامِلِينَ

حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنِي حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنِ الْعَلاَءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: رُبَّ أَشْعَثَ مَدْفُوعٍ بِالأَبْوَابِ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللهِ لأَبَرَّهُ.

It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "One who is dishevelled and dusty may be turned away from people's doors, but if he were to swear an oath urging Allah to do something, Allah would fulfill it."

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: بہت سے غبار آلودہ ، بکھرے بالوں والے، دروازوں سے دھتکارے جانے والے ایسے ہیں کہ اگر وہ اللہ تعالیٰ پر اعتماد کرکے قسم کھالیں تو اللہ تعالیٰ ان کو ان کی قسم میں سچا کردیتاہے۔

‹ First23456