- احادیثِ نبوی ﷺ

 

‹ First23456

31. باب إِسْلاَمُ سَعْدٍ رَضِى اللهُ عَنْهُ

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ، أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا هَاشِمٌ، قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ، سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ يَقُولُ مَا أَسْلَمَ أَحَدٌ إِلاَّ فِي الْيَوْمِ الَّذِي أَسْلَمْتُ فِيهِ، وَلَقَدْ مَكَثْتُ سَبْعَةَ أَيَّامٍ وَإِنِّي لَثُلُثُ الإِسْلاَمِ

Narrated By Abu Ishaq Saud bin Abi Waqqas : None embraced Islam, except on the day I embraced it. And for seven days I was one of the three persons who were Muslims (one-third of Islam).

مجھ سے اسحاق بن ابراہیم مروزی نے بیان کیا کہا ہم کو ابو اسامہ نے خبر دی کہا ہم سے ہاشم بن ہاشم نے بیان کیا کہا میں نے سعید بن مسیب سے سنا کہا میں نے ابواسحاق سعد بن ابی وقاص سے سنا وہ کہتے تھے جو کوئی اسلام لایا وہ اسی دن جس دن میں اسلام لایا اور اسلام کے بعد سات دن مجھ پر ایسے گزرے کہ میں کل مسلمانوں کا تیسرا حصّہ تھا ۔

32. باب ذِكْرُ الْجِنِّ

وَقَوْلُ اللَّهِ تَعَالَى ‏{‏قُلْ أُوحِيَ إِلَىَّ أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِنَ الْجِنِّ‏}‏

حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ مَعْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ، سَأَلْتُ مَسْرُوقًا مَنْ آذَنَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم بِالْجِنِّ لَيْلَةَ اسْتَمَعُوا الْقُرْآنَ‏.‏ فَقَالَ حَدَّثَنِي أَبُوكَ ـ يَعْنِي عَبْدَ اللَّهِ ـ أَنَّهُ آذَنَتْ بِهِمْ شَجَرَةٌ‏

Narrated By 'Abdur-Rahman : "I asked Masruq, 'Who informed the Prophet about the Jinns at the night when they heard the Qur'an?' He said, 'Your father 'Abdullah informed me that a tree informed the Prophet about them.'"

مجھ سے عبیداللہ بن سعید نے بیان کیا کہا ہم سے ابو اسامہ حماد بن اسامہ نے کہا ہم سے مسعر بن کدام نے انہوں نے معن بن عبدالرحمٰن سے انہوں نے کہا میں نے اپنے والد سے سنا وہ کہتے تھے میں نے مسروق بن اجدع سے پوچھا کہ نبیﷺ کو یہ کس نے بتلایا کہ جنّوں نے رات کو آپ کا قرآن سنا انہوں نے کہا تمہارے والد عبداللہ بن مسعودؓ نے مجھ سے بیان کیا کہ( ببول کے) ایک درخت نے آپ کو جنّوں کی خبر دی تھی۔


حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي جَدِّي، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رضى الله عنه أَنَّهُ كَانَ يَحْمِلُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِدَاوَةً لِوَضُوئِهِ وَحَاجَتِهِ، فَبَيْنَمَا هُوَ يَتْبَعُهُ بِهَا فَقَالَ ‏"‏ مَنْ هَذَا ‏"‏‏.‏ فَقَالَ أَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ‏.‏ فَقَالَ ‏"‏ ابْغِنِي أَحْجَارًا أَسْتَنْفِضْ بِهَا، وَلاَ تَأْتِنِي بِعَظْمٍ وَلاَ بِرَوْثَةٍ ‏"‏‏.‏ فَأَتَيْتُهُ بِأَحْجَارٍ أَحْمِلُهَا فِي طَرَفِ ثَوْبِي حَتَّى وَضَعْتُ إِلَى جَنْبِهِ ثُمَّ انْصَرَفْتُ، حَتَّى إِذَا فَرَغَ مَشَيْتُ، فَقُلْتُ مَا بَالُ الْعَظْمِ وَالرَّوْثَةِ قَالَ ‏"‏ هُمَا مِنْ طَعَامِ الْجِنِّ، وَإِنَّهُ أَتَانِي وَفْدُ جِنِّ نَصِيبِينَ وَنِعْمَ الْجِنُّ، فَسَأَلُونِي الزَّادَ، فَدَعَوْتُ اللَّهَ لَهُمْ أَنْ لاَ يَمُرُّوا بِعَظْمٍ وَلاَ بِرَوْثَةٍ إِلاَّ وَجَدُوا عَلَيْهَا طُعْمًا ‏"

Narrated By Abu Huraira : That once he was in the, company of the Prophet carrying a water pot for his ablution and for cleaning his private parts. While he was following him carrying it(i.e. the pot), the Prophet said, "Who is this?" He said, "I am Abu Huraira." The Prophet said, "Bring me stones in order to clean my private parts, and do not bring any bones or animal dung." Abu Huraira went on narrating: So I brought some stones, carrying them in the corner of my robe till I put them by his side and went away. When he finished, I walked with him and asked, "What about the bone and the animal dung?" He said, "They are of the food of Jinns. The delegate of Jinns of (the city of) Nasibin came to me... and how nice those Jinns were... and asked me for the remains of the human food. I invoked Allah for them that they would never pass by a bone or animal dung but find food on them."

ہم سے موسٰی بن اسمٰعیل نے بیان کیا کہا ہم سے عمرو بن یحیٰی بن سعید نے کہا مجھ کو میرے دادا( سعید بن عمرو) نے خبر دی انہوں نے ابوہریرہؓ سے سنا وہ نبیﷺ کے ساتھ آپ کے وضو اور استنجا کے لیے ایک چھاگل پانی کی اٹھا کر چلتے ایک بار یہی چھاگل لیے آپ کے پیچھے جا رہے تھے اتنے میں آپ نے پوچھا یہ کون آرہا ہے میں نے کہا ابو ہریرہؓ ۔ آپ نے فرمایا مجھے چند پتھر ڈھونڈ لا دے میں ان سے استنجا کروں گا اور ہڈی اور گوبر نہ لائیو میں اپنے کپڑے میں چند پتھر لے کر آیا ۔ اور آپ کے پاس رکھ دیے پھر وہاں سے لوٹ آیا آپ جب حاجت سے فارغ ہوئے اور میں آپ کے ساتھ چلا تو میں نے پوچھا یا رسول اللہ ہڈی اور گوبر میں کیا بات ہے آپ نے فرمایا یہ دونوں چیزیں جنّوں کی خوراک ہیں اور میرے پاس نصیبین کے جنّوں کے قاصد آئے وہ اچھے جنّ تھے انہوں نے مجھ سے توشہ مانگا میں نے ان کے لیے اللہ سے یہ دعا کی جب یہ کسی ہڈی یا گوبر پر سے گزریں تو ان کو اس پر سے کھانا ملے۔

33. باب إِسْلاَمُ أَبِي ذَرٍّ الغَفَّارِىِّ رضى الله عنه

حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ لَمَّا بَلَغَ أَبَا ذَرٍّ مَبْعَثُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ لأَخِيهِ ارْكَبْ إِلَى هَذَا الْوَادِي، فَاعْلَمْ لِي عِلْمَ هَذَا الرَّجُلِ الَّذِي يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ، يَأْتِيهِ الْخَبَرُ مِنَ السَّمَاءِ، وَاسْمَعْ مِنْ قَوْلِهِ، ثُمَّ ائْتِنِي‏.‏ فَانْطَلَقَ الأَخُ حَتَّى قَدِمَهُ وَسَمِعَ مِنْ قَوْلِهِ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى أَبِي ذَرٍّ، فَقَالَ لَهُ رَأَيْتُهُ يَأْمُرُ بِمَكَارِمِ الأَخْلاَقِ، وَكَلاَمًا مَا هُوَ بِالشِّعْرِ‏.‏ فَقَالَ مَا شَفَيْتَنِي مِمَّا أَرَدْتُ، فَتَزَوَّدَ وَحَمَلَ شَنَّةً لَهُ فِيهَا مَاءٌ حَتَّى قَدِمَ مَكَّةَ، فَأَتَى الْمَسْجِدَ، فَالْتَمَسَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَلاَ يَعْرِفُهُ، وَكَرِهَ أَنْ يَسْأَلَ عَنْهُ حَتَّى أَدْرَكَهُ بَعْضُ اللَّيْلِ، فَرَآهُ عَلِيٌّ فَعَرَفَ أَنَّهُ غَرِيبٌ‏.‏ فَلَمَّا رَآهُ تَبِعَهُ، فَلَمْ يَسْأَلْ وَاحِدٌ مِنْهُمَا صَاحِبَهُ عَنْ شَىْءٍ حَتَّى أَصْبَحَ، ثُمَّ احْتَمَلَ قِرْبَتَهُ وَزَادَهُ إِلَى الْمَسْجِدِ، وَظَلَّ ذَلِكَ الْيَوْمَ وَلاَ يَرَاهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم حَتَّى أَمْسَى، فَعَادَ إِلَى مَضْجَعِهِ، فَمَرَّ بِهِ عَلِيٌّ فَقَالَ أَمَا نَالَ لِلرَّجُلِ أَنْ يَعْلَمَ مَنْزِلَهُ فَأَقَامَهُ، فَذَهَبَ بِهِ مَعَهُ لاَ يَسْأَلُ وَاحِدٌ مِنْهُمَا صَاحِبَهُ عَنْ شَىْءٍ، حَتَّى إِذَا كَانَ يَوْمَ الثَّالِثِ، فَعَادَ عَلِيٌّ مِثْلَ ذَلِكَ، فَأَقَامَ مَعَهُ ثُمَّ قَالَ أَلاَ تُحَدِّثُنِي مَا الَّذِي أَقْدَمَكَ قَالَ إِنْ أَعْطَيْتَنِي عَهْدًا وَمِيثَاقًا لَتُرْشِدَنَّنِي فَعَلْتُ فَفَعَلَ فَأَخْبَرَهُ‏.‏ قَالَ فَإِنَّهُ حَقٌّ وَهُوَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، فَإِذَا أَصْبَحْتَ فَاتْبَعْنِي، فَإِنِّي إِنْ رَأَيْتُ شَيْئًا أَخَافُ عَلَيْكَ قُمْتُ كَأَنِّي أُرِيقُ الْمَاءَ، فَإِنْ مَضَيْتُ فَاتْبَعْنِي حَتَّى تَدْخُلَ مَدْخَلِي‏.‏ فَفَعَلَ، فَانْطَلَقَ يَقْفُوهُ حَتَّى دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَدَخَلَ مَعَهُ، فَسَمِعَ مِنْ قَوْلِهِ، وَأَسْلَمَ مَكَانَهُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ ارْجِعْ إِلَى قَوْمِكَ، فَأَخْبِرْهُمْ حَتَّى يَأْتِيَكَ أَمْرِي ‏"‏‏.‏ قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لأَصْرُخَنَّ بِهَا بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِمْ، فَخَرَجَ حَتَّى أَتَى الْمَسْجِدَ فَنَادَى بِأَعْلَى صَوْتِهِ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ‏.‏ ثُمَّ قَامَ الْقَوْمُ فَضَرَبُوهُ حَتَّى أَضْجَعُوهُ، وَأَتَى الْعَبَّاسُ فَأَكَبَّ عَلَيْهِ قَالَ وَيْلَكُمْ أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنَّهُ مِنْ غِفَارٍ وَأَنَّ طَرِيقَ تِجَارِكُمْ إِلَى الشَّأْمِ فَأَنْقَذَهُ مِنْهُمْ، ثُمَّ عَادَ مِنَ الْغَدِ لِمِثْلِهَا، فَضَرَبُوهُ وَثَارُوا إِلَيْهِ، فَأَكَبَّ الْعَبَّاسُ عَلَيْهِ‏

Narrated By Ibn 'Abbas : When Abu Dhar received the news of the Advent of the Prophet he said to his brother, "Ride to this valley (of Mecca) and try to find out the truth of the person who claims to be a prophet who is informed of the news of Heaven. Listen to what he says and come back to me." So his brother set out and came to the Prophet and listened to some of his talks, and returned to Abu Dhar and said to him. "I have seen him enjoining virtuous behaviour and saying something that is not poetry." Abu Dhar said, "You have not satisfied me as to what I wanted." He then took his journey-food and carried a water-skin of his, containing some water till be reached Mecca. He went to the Mosque and searched for the Prophet and though he did not know him, he hated to ask anybody about him. When a part of the night had passed away, 'Ali saw him and knew that he was a stranger. So when Abu Dhar saw 'Ali, he followed him, and none of them asked his companion about anything, and when it was dawn, Abu Dhar took his journey food and his water-skin to the Mosque and stayed there all the day long without being perceived by the Prophet, and when it was evening, he came back to his retiring place. 'Ali passed by him and said, "Has the man not known his dwelling place yet?" So 'Ali awakened him and took him with him and none of them spoke to the other about anything. When it was the third day. 'Ali did the same and Abu Dhar stayed with him. Then 'Ali said "Will you tell me what has brought you here?" Abu Dhar said, "If you give me a firm promise that you will guide me, then I will tell you." 'Ali promised him, and he informed 'Ali about the matter. 'Ali said, "It is true, and he is the Apostle of Allah. Next morning when you get up, accompany me, and if I see any danger for you, I will stop as if to pass water, but if I go on, follow me and enter the place which I will enter." Abu Dhar did so, and followed 'Ali till he entered the place of the Prophet, and Abu Dhar went in with him, Abu Dhar listened to some of the Prophet's talks and embraced Islam on the spot. The Prophet said to him, "Go back to your people and inform them (about it) till you receive my order." Abu Dhar said, "By Him in Whose Hand my life is, I will proclaim my conversion loudly amongst them (i.e. the pagans)." So he went out, and when he reached the Mosque, he said as loudly as possible, "I bear witness that None has the right to be worshipped except Allah, and Muhammad is the Apostle of Allah." The People got up and beat him painfully. Then Al-Abbas came and knelt over him ((to protect him) and said (to the people), "Woe to you! Don't you know that this man belongs to the tribe of Ghifar and your trade to Sha'm is through their way?" So he rescued him from them. Abu Dhar again did the same the next day. They beat him and took vengeance on him and again Al-Abbas knelt over him (to protect him).

ہم سے عمرو بن عباس نے بیان کیا کہا ہم سے عبد الرحمٰن بن مہدی نے کہا ہم سے مثنیٰ بن عمران ضبعی نے انہوں نے ابو جمرہ سے انہوں نے ابن عباسؓ سے انہوں نے کہا جب ابو ذر کو نبیﷺ کے پیغمبر ہونے کی خبر پہنچی تو انہوں نے اپنے بھائی ( انیس) سے کہا سوار ہو کر اس مقام پر ( یعنی مکہ میں) جا اور اس شخص کا حال (اچھی طرح) دریافت کر کے مجھ سے بیان کر جو اپنے تئیں پیغمبر کہتا ہے اور کہتا ہے کہ آسمان سے مجھ کو خبر آتی ہے یہ سن کر ان کا بھائی روانہ ہوا مکہ پہنچا اور نبیﷺ کی باتیں سنیں پھر ابوذرؓ کے پاس لوٹ کر آیا ان سے کہنے لگا میں نے اس شخص کو دیکھا وہ اچھے اخلاق کا لوگوں کو حکم کرتا ہے اور ایک کلام لوگوں کو سناتا ہے جس کو شعر نہیں کہہ سکتے ابوذرؓ نے کہا تیری اس بات سے میرا جو مطلب تھا وہ پورا نہیں ہوا میری تشفی نہیں ہوئی آخر ابو ذرؓ نے توشہ لیا اور پانی کی ایک پرانی مشک سنبھالی ( اور چلتے ہوئے) مکہ پہنچے مسجد حرام میں آئے نبیﷺ کو وہاں تلاش کیا مگر وہ آپ کو پہچانتے نہ تھے اور انہوں نے آپؐکو پوچھنا بھی مناسب نہ سمجھا کچھ رات گزر گئی اس وقت علیؓ نے ان کو دیکھا اور پہچان لیا کہ یہ باہر والے غریب الوطن ہیں خیر ابو ذرؓ حضرت علیؓ کے ساتھ ہوئےنہ ابوذرؓ نے کوئی اور بات کہی نہ حضرت علیؓ نے کچھ پوچھا ۔ صبح کو ابوؓ ذر نے اپنی مشک اٹھائی توشہ لیا پھر مسجد میں آگئے اور سارا دن وہیں رہے شام تک نبیﷺ نے ان کو نہیں دیکھا جب ابو ذرؓ لیٹنے کی جگہ گئے تو حضرت علیؓ ادھر سے گزرے اور کہنے لگے کیا ابھی اپنے ٹھکانے جانے کا وقت اس شخص پر نہیں آیا انہوں نے ابو ذرؓ کو اٹھایا اپنے ساتھ لے گئے۔ دونوں میں کوئی اور بات چیت نہیں ہوئی ۔ تیسرا دن ہو ا تو پھر حضرت علیؓ نے ان سے یہی گفتگو کی وہ ان کے ساتھ جا رہے تھے اس وقت حضرت علیؓ نے ان سے پوچھا ( ارے یار) بتلا تو اس ملک میں کیوں آیا ہے ۔ ابوذرؓ نے کہا اگر تم مجھ سے پکا عہد اور پیمان کرو کہ میری رہنمائی کرو گے تو کہوں ۔ حضرت علیؓ نے منظور کیا اس وقت ابوذرؓ نے بیان کیا ۔حضرت علیؓ نے کہا تم کو جو خبر پہنچی وہ ٹھیک ہے وہ اللہ کے سچے پیغمبر ہیں اب تم ایسا کرو صبح کو تم میرے پیچھے پیچھے چلے آنا اگر میں ( رستے میں ) کوئی خوف کی بات دیکھوں گا تو اس طرح کھڑا ہو جاو٘ں گا جیسے کوئی پیشاب کرتا ہے اگر میں چلتا رہوں تو تم بھی چلتے رہنا اور میں جس گھر میں گھسوں تم بھی اس میں گھس آنا۔ خیر ابوذرؓ نے ایسا ہی کیا حضرت علیؓ کے پیچھے پیچھے چلے گئے یہاں تک کہ وہ نبیﷺ کے پاس پہنچے ابوذرؓ بھی پہنچے اور نبیﷺصلعم کی باتیں سنیں ( اسی وقت )اسی جگہ مسلمان ہو گئے ۔ نبیﷺ نے ان سے فرمایا اب تو اپنی قوم (غفار) کے لوگوں میں چلا جا اور ان سے میرا حال بیان کرتا رہ جب تک تجھ کو میری خبر ہینچے ۔ ابوذرؓ نے عرض کیا میں تو پروردگار کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے مشرکوں کے عین جماو٘ میں اسلام کا کلمہ پکار کر کہہ دوں گا ۔ وہ نکلے مسجد حرام میں آکر بلند آواز سے پکارا اشہد ان لا الہ الا اللہ و ان محمد رسول اللہ یہ سنتے ہی( قریش کے) کچھ لوگ کھڑے ہوئے ان کو اتنا مارا کہ زمین پر لٹا دیا اس وقت حضرت عباسؓ آن پہنچے اور ابوذرؓ پر اوندھے پڑ گئے اور قریش کے کافروں سے کہنے لگےارے یارو کیا غضب کرتے ہو غفار کی قوم کا ہے تم جو سوداگری کے لیے شام کے ملک میں جایا کرتے ہو رستے میں اس کی قوم پڑتی ہے یہ کہہ کر حضرت عباسؓ نے ان کو چھڑا دیا ۔ دوسرے دن پھر ابوذرؓ نے یہی کیا پھر لوگوں نے ان پر مار پیٹ کی حملہ کیا پھر حضرت عباسؓ آئے اور ان پر اوندھے پڑ گئے۔

34. باب إِسْلاَمُ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ رضى الله عنه

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ قَيْسٍ، قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ، فِي مَسْجِدِ الْكُوفَةِ يَقُولُ وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَإِنَّ عُمَرَ لَمُوثِقِي عَلَى الإِسْلاَمِ قَبْلَ أَنْ يُسْلِمَ عُمَرُ، وَلَوْ أَنَّ أُحُدًا ارْفَضَّ لِلَّذِي صَنَعْتُمْ بِعُثْمَانَ لَكَانَ مَحْقُوقًا أَنْ يَرْفَضَّ‏

Narrated By Qais : I heard Said bin Zaid bin 'Amr bin Nufail saying in the mosque of Al-Kufa. "By Allah, I have seen myself tied and forced by 'Umar to leave Islam before 'Umar himself embraced Islam. And if the mountain of Uhud could move from its place for the evil which you people have done to 'Uthman, then it would have the right to move from its place."

ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا کہا ہم سے سفیان ثوری نے انہوں نے اسمٰعیل بن ابی خالد سے انہوں نے قیس بن ابی حازم سے انہوں نے کہا میں نے کوفہ کی مسجد میں سعید بن زید کو کہتے سنا قسم خدا کی میں نے اپنے تئیں اس حال میں دیکھا کہ عمرؓ نے اسلام لانے سے پہلے مجھ کو مسلمان ہو جانے کی سزا میں ( رسی سے ) باندھا تھا اور تم نے جو عثمان کے ساتھ کیا اگر اس پر احد کا پہاڑ اپنی جائے سے سرک جائے تو بے شک اس کا سرک جانا بجا ہو گا ۔

35. باب إِسْلاَمِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضى الله عنه

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ مَا زِلْنَا أَعِزَّةً مُنْذُ أَسْلَمَ عُمَرُ‏

Narrated By 'Abdullah bin Mus'ud : We have been powerful since 'Umar embraced Islam.

مجھ سے محمد بن کثیر نے بیان کیا کہا ہم کو سفیان ثوری نے خبر دی انہوں نے اسمٰعیل بن ابی خالد سے انہوں نے قیس بن ابی حازم سے انہوں نے عبداللہ بن مسعود سے انہوں نے کہا ہم لوگ تو جس دن سے عمرؓ مسلمان ہوئے برابر عزت سے رہے۔


حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ فَأَخْبَرَنِي جَدِّي، زَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ بَيْنَمَا هُوَ فِي الدَّارِ خَائِفًا، إِذْ جَاءَهُ الْعَاصِ بْنُ وَائِلٍ السَّهْمِيُّ أَبُو عَمْرٍو، عَلَيْهِ حُلَّةُ حِبَرَةٍ، وَقَمِيصٌ مَكْفُوفٌ بِحَرِيرٍ، وَهُوَ مِنْ بَنِي سَهْمٍ، وَهُمْ حُلَفَاؤُنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَقَالَ لَهُ مَا بَالُكَ قَالَ زَعَمَ قَوْمُكَ أَنَّهُمْ سَيَقْتُلُونِي إِنْ أَسْلَمْتُ‏.‏ قَالَ لاَ سَبِيلَ إِلَيْكَ‏.‏ بَعْدَ أَنْ قَالَهَا أَمِنْتُ، فَخَرَجَ الْعَاصِ، فَلَقِيَ النَّاسَ قَدْ سَالَ بِهِمُ الْوَادِي فَقَالَ أَيْنَ تُرِيدُونَ فَقَالُوا نُرِيدُ هَذَا ابْنَ الْخَطَّابِ الَّذِي صَبَا‏.‏ قَالَ لاَ سَبِيلَ إِلَيْهِ‏.‏ فَكَرَّ النَّاسُ‏

Narrated By 'Abdullah bin Umar : While 'Umar was at home in a state of fear, there came Al-'As bin Wail As-Sahmi Abu 'Amr, wearing an embroidered cloak and a shirt having silk hems. He was from the tribe of Bani Sahm who were our allies during the pre-Islamic period of ignorance. Al-'As said to 'Umar "What is wrong with you?" He said, "Your people claim that they would kill me if I become a Muslim." Al-'As said, "Nobody will harm you after I have given protection to you." So Al-'As went out and met the people streaming in the whole valley. He said, "Where are you going?" They said, "We want Ibn Al-Khattab who has embraced Islam." Al-'As said, "There is no way for anybody to touch him." So the people retreated.

ہم سے یحیٰی بن سلیمان نے بیان کیا کہا مجھ سے عبداللہ بن وہب نے کہا مجھ سے عمر بن محمد نے کہا مجھ کو میرے دادا زید بن عبداللہ بن عمرؓ نے خبر دی انہوں نے اپنے والد عبداللہ بن عمر سے انہوں نے کہا حضرت عمرؓ ڈرے ہوئے گھر میں بیٹھے تھے اتنے میں ابو عمرو عاص بن وائل سہمی ایک ڈوری دار چادر اور ایک ریشمی کرتہ کا جوڑا پہنے ہو ئے ان کے پاس آیا وہ بنی سہم کے قبیلے سے تھا جو جاہلیت کے زمانہ میں ہمارے حلیف تھے اس نے کہا عمرؓ تمہارا کیا حال ہے ( کیوں آزردہ ہو ) انہوں نے کہا تیری قوم بنی سہم کے لوگ کہتے ہیں اگر میں مسلمان ہوا تو مجھ کو مار ڈالیں گے عاص نے کہا وہ تیرا کچھ بگاڑ نہیں سکتے عاص کے ایسا کہنے پر مجھ کو اطمینان ہوا پھر عاص باہر نکلا دیکھا تو میدان لوگوں سے بھر گیا ہے ۔ عاص نے پوچھا کیوں کہاں کا قصد ہے انہوں نے کہا خطاب کے بیٹے کی خبر لینے جاتے ہیں جس نے اپنا دین بدل ڈالا عاص نے کہا دیکھو تم عمر کو مت ستاو٘ یہ سنتے ہی لوگ لوٹ گئے۔


حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ سَمِعْتُهُ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ لَمَّا أَسْلَمَ عُمَرُ اجْتَمَعَ النَّاسُ عِنْدَ دَارِهِ وَقَالُوا صَبَا عُمَرُ‏.‏ وَأَنَا غُلاَمٌ فَوْقَ ظَهْرِ بَيْتِي، فَجَاءَ رَجُلٌ عَلَيْهِ قَبَاءٌ مِنْ دِيبَاجٍ فَقَالَ قَدْ صَبَا عُمَرُ‏.‏ فَمَا ذَاكَ فَأَنَا لَهُ جَارٌ‏.‏ قَالَ فَرَأَيْتُ النَّاسَ تَصَدَّعُوا عَنْهُ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا قَالُوا الْعَاصِ بْنُ وَائِلٍ‏

Narrated By 'Abdullah bin 'Umar : When 'Umar embraced Islam, all The (disbelieving) people gathered around his home and said, "'Umar has embraced Islam." At that time I was still a boy and was on the roof of my house. There came a man wearing a cloak of Dibaj (i.e. a kind of silk), and said, "Umar has embraced Islam. Nobody can harm him for I am his protector." I then saw the people going away from 'Umar and asked who the man was, and they said, "Al-'As bin Wail."

ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے انہوں نے کہا میں نے عمرو بن دینار سے سنا وہ کہتے تھے عبداللہ ابن عمر نے کہا جب عمرؓ اسلام لائےتو کافروں نے ان کے گھر پر دنگا کیا وہ کہہ رہے تھے عمر نے اپنا دین بدل ڈالا میں اس وقت لڑکا تھا چھت پر بیٹھا تھا ۔اتنے میں ایک شخص ریشمی چغہ پہنے ہوئے آیا اور ( لوگوں سے) کہنے لگا ۔ اچھا تو عمرؓ نے اپنا دین بدل ڈالا تو پھر تم کو کیا ( تم کیوں سونگا کرتے ہو ) دیکھو ( یہ سمجھ رکھو) عمرؓ میری پناہ میں ہے عبداللہ کہتے ہیں اس کی یہ بات سنتے ہی لوگ پھوٹ گئے میں نے والد سے ( یا لوگوں سے ) پوچھا یہ کون شخص ہے انہوں نے کہا عاص بن وائل ۔


حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ حَدَّثَنِي عُمَرُ، أَنَّ سَالِمًا، حَدَّثَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ مَا سَمِعْتُ عُمَرَ، لِشَىْءٍ قَطُّ يَقُولُ إِنِّي لأَظُنُّهُ كَذَا‏.‏ إِلاَّ كَانَ كَمَا يَظُنُّ، بَيْنَمَا عُمَرُ جَالِسٌ إِذْ مَرَّ بِهِ رَجُلٌ جَمِيلٌ فَقَالَ لَقَدْ أَخْطَأَ ظَنِّي، أَوْ إِنَّ هَذَا عَلَى دِينِهِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، أَوْ لَقَدْ كَانَ كَاهِنَهُمْ، عَلَىَّ الرَّجُلَ، فَدُعِيَ لَهُ، فَقَالَ لَهُ ذَلِكَ، فَقَالَ مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ اسْتُقْبِلَ بِهِ رَجُلٌ مُسْلِمٌ، قَالَ فَإِنِّي أَعْزِمُ عَلَيْكَ إِلاَّ مَا أَخْبَرْتَنِي‏.‏ قَالَ كُنْتُ كَاهِنَهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ‏.‏ قَالَ فَمَا أَعْجَبُ مَا جَاءَتْكَ بِهِ جِنِّيَّتُكَ قَالَ بَيْنَمَا أَنَا يَوْمًا فِي السُّوقِ جَاءَتْنِي أَعْرِفُ فِيهَا الْفَزَعَ، فَقَالَتْ أَلَمْ تَرَ الْجِنَّ وَإِبْلاَسَهَا وَيَأْسَهَا مِنْ بَعْدِ إِنْكَاسِهَا وَلُحُوقَهَا بِالْقِلاَصِ وَأَحْلاَسِهَا قَالَ عُمَرُ صَدَقَ، بَيْنَمَا أَنَا عِنْدَ آلِهَتِهِمْ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ بِعِجْلٍ فَذَبَحَهُ، فَصَرَخَ بِهِ صَارِخٌ، لَمْ أَسْمَعْ صَارِخًا قَطُّ أَشَدَّ صَوْتًا مِنْهُ يَقُولُ يَا جَلِيحْ، أَمْرٌ نَجِيحْ رَجُلٌ فَصِيحْ يَقُولُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ‏.‏ فَوَثَبَ الْقَوْمُ قُلْتُ لاَ أَبْرَحُ حَتَّى أَعْلَمَ مَا وَرَاءَ هَذَا ثُمَّ نَادَى يَا جَلِيحْ، أَمْرٌ نَجِيحْ، رَجُلٌ فَصِيحْ، يَقُولُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ‏.‏ فَقُمْتُ فَمَا نَشِبْنَا أَنْ قِيلَ هَذَا نَبِيٌّ‏

Narrated By 'Abdullah bin 'Umar : I never heard 'Umar saying about something that he thought it would be so-and-so, but he was quite right. Once, while 'Umar was sitting, a handsome man passed by him, 'Umar said, "If I am not wrong, this person is still on his religion of the Pre-Islamic period of ignorance or he was their foreteller. Call the man to me." When the man was called to him, he told him of his thought. The man said, "I have never seen such a day on which a Muslim is faced with such an accusation." 'Umar said, "I am determined that you should tell me the truth." He said, "I was a foreteller in the Pre-Islamic period of ignorance." Then 'Umar said, "Tell me the most astonishing thing your female Jinn has told you of." He said, "One-day while I was in the market, she came to me scared and said, 'Haven't you seen the Jinns and their despair and they were overthrown after their defeat (and prevented from listening to the news of the heaven) so that they (stopped going to the sky and) kept following camel-riders (i.e. 'Arabs)?" 'Umar said, "He is right." and added, "One day while I was near their idols, there came a man with a calf and slaughtered it as a sacrifice (for the idols). An (unseen) creature shouted at him, and I have never heard harsher than his voice. He was crying, 'O you bold evil-doer! A matter of success! An eloquent man is saying: None has the right to be worshipped except you (O Allah).' On that the people fled, but I said, 'I shall not go away till I know what is behind this.' Then the cry came again: 'O you bold evil-doer! A matter of success! An eloquent man is saying: None has the right to be worshipped except Allah.' I then went away and a few days later it was said, "A prophet has appeared."

ہم سے یحیٰی بن سلیمان نے بیان کیا کہا مجھ سے عبداللہ بن وہب نے کہا مجھ سے عمر بن محمد بن زید نے ان سے سالم نے بیان کیا انہوں نے عبداللہ بن عمرؓ سے روایت کی انہوں نے کہا میں نے جب عمر کو کسی امر کے متعلق یوں کہتے سنا میں یوں سمجھتا ہوں تو وہ ویسے ہی نکلا ایک بار ایسا ہوا وہ بیٹھے تھے اتنے میں ایک خوبصورت شخص سامنے سے گزرا انہوں نے کہا یا تو میرا گمان غلط ہے یا تو یہ اب تک اپنے جاہلیت کے دین پر ( کافر) ہے یا یہ ( کسی زمانہ میں ) اپنی قوم کا کاہن تھا ۔ خیر اس شخص کو میرے پاس لاو٘ لوگوں نے اس کو حاضر کیا حضرت عمرؓ نے اس کو وہی بات کہی میں نے کہا میں نے تو آج کے دن کا سا معاملہ کبھی نہیں دیکھا جو کسی مسلمان کو پیش آیا ہو حضرت عمرؓ نے کہا میں تو تجھ کو چھوڑنے والا نہیں جب تک تو سچ سچ اپنا حال مجھ سے بیان نہ کرےتب وہ کہنے لگا بیشک میں جاہلیت کے زمانہ میں کاہن تھا حضرت عمرؓ نے کہا اچھا کوئی عجیب بات تو بتلا جو تیری شیطاننی نے تجھ کو سنائی ہو اس نے کہا ایک دن میں بازار میں تھا اتنے میں میری شیطاننی ( پری جناتنی) گھبرائی ہوئی آئی کہنے لگی تو جنّوں کو نہیں دیکھتا جب اوندھے( آسمان سے ) لوٹا دئیے گئے تو کیسے خوف زدہ اور نا امید ہو رہے ہیں اور اونٹنیوں اور ان کے پالان کی کملیوں سے مل گئے ہیں یہ سن کر حضرت عمرؓ کہنے لگےسواد سچ کہتا ہے میں بھی ( ان دنوں میں ) ایسا ہوا بتوں کے پاس سو رہا تھا اتنے میں ایک شخص ایک گائے کا بچھڑا لے کر آیا اس کو(وہاں ) ذبح کیا اس کے اندر سے ایسی زور کی آواز نکلی کہ ویسے زور کی آواز میں نے کبھی نہیں سنی وہ آواز یہ تھی ۔ ارے دشمن ایک بات بتلاتا ہوں جس سے مراد مل جائے ایک فصیح ( خوش بیان ) یوں کہتا ہے لا الہ الا اللہ یہ سنتے ہی لوگ ( جو وہاں موجود تھے ) چونک پڑے ( چل دئیے) میں نے کہا میں تو نہیں جانے کا دیکھوں تو اس کے بعد کیا ہوتا ہے پھر آواز آئی ارے دشمن ایک بات بتلاتا ہوں جس سے مراد بر آئے ایک فصیح شخص یوں کہہ رہا ہے لا الہ الا اللہ اس وقت میں کھڑا ہوا اور ابھی کچھ دیر نہیں گزری تھی کہ لوگ کہنے لگے یہ ( یعنے حضرت محمدؐ ) اللہ کے پیغمبر ہیں ۔


حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنَا قَيْسٌ، قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ، يَقُولُ لِلْقَوْمِ لَوْ رَأَيْتُنِي مُوثِقِي عُمَرُ عَلَى الإِسْلاَمِ أَنَا وَأُخْتُهُ وَمَا أَسْلَمَ، وَلَوْ أَنَّ أُحُدًا انْقَضَّ لِمَا صَنَعْتُمْ، بِعُثْمَانَ لَكَانَ مَحْقُوقًا أَنْ يَنْقَضَّ‏

Narrated By Qais : I heard Said bin Zaid saying to the people, "If you but saw me and Umar's sister tied and forced by 'Umar to leave Islam while he was not yet a Muslim. And if the mountain of Uhud could move from its place for the evil which you people have done to Uthman, it would have the right to do that."

ہم سے محمد بن مثنٰی نے بیان کیا کہا ہم سے یحیٰی بن سعید قطان نے کہا ہم سے اسمٰعیل بن ابی خالد نے کہا ہم سے قیس ابن ابی حازم نے کہا میں نے سعید بن زید سے سنا وہ کہتے تھے میں نے اپنے تئیں اور عمرؓ کی بہن کو دیکھا دونوں کو عمرؓ نے (رسی سے) باندھ دیا تھا اس وقت تک عمر مسلمان نہیں ہوئے تھے اور تم نے جو ( ظلم) حضرت عثمانؓ پر کیا اگر اس کی وجہ سے اُحد پہاڑ ٹوٹ پڑے تو بے شک بجا ہے۔

36. باب انْشِقَاقِ الْقَمَرِ

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه أَنَّ أَهْلَ، مَكَّةَ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُرِيَهُمْ آيَةً، فَأَرَاهُمُ الْقَمَرَ شِقَّتَيْنِ، حَتَّى رَأَوْا حِرَاءً بَيْنَهُمَا‏

Narrated By Anas bin Malik : The people of Mecca asked Allah's Apostle to show them a miracle. So he showed them the moon split in two halves between which they saw the Hiram' mountain.

مجھ سے عبداللہ بن عبد الوہاب نے بیان کیا کہا ہم سے بشر بن مفضل نے کہا ہم سے سعید بن ابی عروبہ نے انہوں نے قتادہ سے انہوں نے انسؓ سے انہوں نے کہا مکہ کے کافروں نے نبیﷺ سے کوئی نشان مانگا ۔ آپ نے ان کو چاند کے دو ٹکڑے ہونا دکھلایا یہاں تک کہ انہوں نے حرا پہاڑ کو ان دونوں ٹکڑوں کے بیچ میں دیکھا ( ایک پہاڑ کے اس طرف ایک اس طرف)۔


حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ انْشَقَّ الْقَمَرُ وَنَحْنُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِنًى فَقَالَ ‏"‏ اشْهَدُوا ‏"‏‏.‏ وَذَهَبَتْ فِرْقَةٌ نَحْوَ الْجَبَلِ وَقَالَ أَبُو الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ انْشَقَّ بِمَكَّةَ‏.‏ وَتَابَعَهُ مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ‏

Narrated By 'Abdullah : The moon was split (into two pieces) while we were with the Prophet in Mina. He said, "Be witnesses." Then a Piece of the moon went towards the mountain.

ہم سے عبدان نے بیان کیا انہوں نے ابوحمزہ ( محمد بن میمون ) سے انہوں نے اعمش سے انہوں نے ابراہیم نخعی سے انہوں نے ابو معمر سے انہوں نے عبد اللہ بن مسعودؓ سے انہوں نے کہا چاند جس وقت پھٹا اس وقت ہم نبیﷺ کے ساتھ منا میں موجود تھے آپ نے فرمایا لوگو گواہ رہنا ( یہ نشانی یاد رکھنا) اور ابو الضحٰی نے مسروق سے انہوں نے عبداللہ بن مسعودؓ سے یہ حدیث روایت کی اس میں یوں ہے کہ چاند مکہ میں پھٹا اور ابراہیم نخعی کے ساتھ اس حدیث کو محمد بن مسلم نے بھی ابن ابی نجیح سے انہوں نے مجاہد سے نکالا انہوں نے ابو معمر سے انہوں نے عبداللہ بن مسعودؓ سے۔


حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ، قَالَ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما أَنَّ الْقَمَرَ، انْشَقَّ عَلَى زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم‏

Narrated By 'Abdullah bin 'Abbas : During the lifetime of Allah's Apostle the moon was split (into two places).

ہم سے عثمان بن صالح نے بیان کیا کہا ہم سے بکر بن مضر نے کہا مجھ سے جعفر بن ربیعہ نے انہوں نے عراک بن مالک سے انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود سے انہوں نے عبداللہ بن عباسؓ سے انہوں نے کہا چاند رسول اللہﷺ کے زمانہ میں پھٹا۔


حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ انْشَقَّ الْقَمَرُ‏

Narrated By 'Abdullah : The moon was split (into two pieces).

ہم سے عمر بن حفص بن غیاث نے بیان کیا کہا ہم سے والد نے کہا ہم سے اعمش نے کہا ہم سے ابراہیم نخعی نے انہوں نے ابو معمر سے انہوں نے عبد اللہ بن مسعود سے انہوں نے کہا چاند پھٹ گیا ۔

37. باب هِجْرَةِ الْحَبَشَةِ

وَقَالَتْ عَائِشَةُ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏أُرِيتُ دَارَ هِجْرَتِكُمْ ذَاتَ نَخْلٍ بَيْنَ لاَبَتَيْنِ‏"‏ فَهَاجَرَ مَنْ هَاجَرَ قِبَلَ الْمَدِينَةِ، وَرَجَعَ عَامَّةُ مَنْ كَانَ هَاجَرَ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ إِلَى الْمَدِينَةِ‏.‏ فِيهِ عَنْ أَبِي مُوسَى وَأَسْمَاءَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم‏

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُعْفِيُّ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنَا عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ، أَخْبَرَهُ أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ قَالاَ لَهُ مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تُكَلِّمَ خَالَكَ عُثْمَانَ فِي أَخِيهِ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ وَكَانَ أَكْثَرَ النَّاسُ فِيمَا فَعَلَ بِهِ‏.‏ قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ فَانْتَصَبْتُ لِعُثْمَانَ حِينَ خَرَجَ إِلَى الصَّلاَةِ فَقُلْتُ لَهُ إِنَّ لِي إِلَيْكَ حَاجَةً وَهْىَ نَصِيحَةٌ‏.‏ فَقَالَ أَيُّهَا الْمَرْءُ، أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ، فَانْصَرَفْتُ، فَلَمَّا قَضَيْتُ الصَّلاَةَ جَلَسْتُ إِلَى الْمِسْوَرِ وَإِلَى ابْنِ عَبْدِ يَغُوثَ، فَحَدَّثْتُهُمَا بِالَّذِي قُلْتُ لِعُثْمَانَ وَقَالَ لِي‏.‏ فَقَالاَ قَدْ قَضَيْتَ الَّذِي كَانَ عَلَيْكَ‏.‏ فَبَيْنَمَا أَنَا جَالِسٌ مَعَهُمَا، إِذْ جَاءَنِي رَسُولُ عُثْمَانَ، فَقَالاَ لِي قَدِ ابْتَلاَكَ اللَّهُ‏.‏ فَانْطَلَقْتُ حَتَّى دَخَلْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ مَا نَصِيحَتُكَ الَّتِي ذَكَرْتَ آنِفًا قَالَ فَتَشَهَّدْتُ ثُمَّ قُلْتُ إِنَّ اللَّهَ بَعَثَ مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم وَأَنْزَلَ عَلَيْهِ الْكِتَابَ، وَكُنْتَ مِمَّنِ اسْتَجَابَ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم وَآمَنْتَ بِهِ، وَهَاجَرْتَ الْهِجْرَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ، وَصَحِبْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَرَأَيْتَ هَدْيَهُ، وَقَدْ أَكْثَرَ النَّاسُ فِي شَأْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ، فَحَقٌّ عَلَيْكَ أَنْ تُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدَّ‏.‏ فَقَالَ لِي يَا ابْنَ أَخِي أَدْرَكْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ قُلْتُ لاَ، وَلَكِنْ قَدْ خَلَصَ إِلَىَّ مِنْ عِلْمِهِ مَا خَلَصَ إِلَى الْعَذْرَاءِ فِي سِتْرِهَا‏.‏ قَالَ فَتَشَهَّدَ عُثْمَانُ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ قَدْ بَعَثَ مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم بِالْحَقِّ وَأَنْزَلَ عَلَيْهِ الْكِتَابَ، وَكُنْتُ مِمَّنِ اسْتَجَابَ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم وَآمَنْتُ بِمَا بُعِثَ بِهِ مُحَمَّدٌ صلى الله عليه وسلم‏.‏ وَهَاجَرْتُ الْهِجْرَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ كَمَا قُلْتَ، وَصَحِبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَبَايَعْتُهُ، وَاللَّهِ مَا عَصَيْتُهُ وَلاَ غَشَشْتُهُ حَتَّى تَوَفَّاهُ اللَّهُ، ثُمَّ اسْتَخْلَفَ اللَّهُ أَبَا بَكْرٍ فَوَاللَّهِ مَا عَصَيْتُهُ وَلاَ غَشَشْتُهُ، ثُمَّ اسْتُخْلِفَ عُمَرُ، فَوَاللَّهِ مَا عَصَيْتُهُ وَلاَ غَشَشْتُهُ، ثُمَّ اسْتُخْلِفْتُ، أَفَلَيْسَ لِي عَلَيْكُمْ مِثْلُ الَّذِي كَانَ لَهُمْ عَلَىَّ قَالَ بَلَى‏.‏ قَالَ فَمَا هَذِهِ الأَحَادِيثُ الَّتِي تَبْلُغُنِي عَنْكُمْ فَأَمَّا مَا ذَكَرْتَ مِنْ شَأْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ، فَسَنَأْخُذُ فِيهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِالْحَقِّ قَالَ فَجَلَدَ الْوَلِيدَ أَرْبَعِينَ جَلْدَةً، وَأَمَرَ عَلِيًّا أَنْ يَجْلِدَهُ، وَكَانَ هُوَ يَجْلِدُهُ‏.‏ وَقَالَ يُونُسُ وَابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَفَلَيْسَ لِي عَلَيْكُمْ مِنَ الْحَقِّ مِثْلُ الَّذِي كَانَ لَهُمْ‏؟ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ:{بَلآ ءٌ مِنْ رَّبِّكُمْ} ما ابْتُلِيتُمْ بِهِ مِنْ شِدَّةٍ،وَ فِى مَوْ ضِعٍ: البَلاءُ الابْتِلاءُ وَالتَّمْحِيْصُ مَنْ بَلَوتُهُ وَ محَّصْتُهُ، أَى:اسْتَخْرَجْتُ ما عِنْدَهُ. يَبْلُوْ: يَخْتَبِرُ. {مُبْتَلِيْكُمْ} مُختَبِرُكُم.وَ اَمَّا قَوْلُهُ:(بَلاءٌ عَظِيمٌ):النِّعَمُ، وَ هِيَى منْ أَبْلَيتُهُ وَ تِلْكَ من ابْتَلَيْتُهُ.

Narrated By 'Ubaidullah bin 'Adi bin Al-Khiyar : That Al-Miswar bin Makhrama and 'Abdur-Rahman bin Al-Aswad bin 'Abu Yaghuth had said to him, "What prevents you from speaking to your uncle 'Uthman regarding his brother Al-Walid bin 'Uqba?" The people were speaking against the latter for what he had done. 'Ubaidullah said, "So I kept waiting for 'Uthman, and when he went out for the prayer, I said to him, 'I have got something to say to you as a piece of advice.' 'Uthman said, 'O man! I seek Refuge with Allah from you. So I went away. When I finished my prayer, I sat with Al-Miswar and Ibn 'Abu Yaghuth and talked to both of them of what I had said to 'Uthman and what he had said to me. They said, 'You have done your duty.' So while I was sitting with them. 'Uthman's Messenger came to me. They said, 'Allah has put you to trial." I set out and when I reached 'Uthman, he said, 'What is your advice which you mentioned a while ago?' I recited Tashahhud and added, 'Allah has sent Muhammad and has revealed the Holy Book (i.e. Qur'an) to him. You (O Uthman!) were amongst those who responded to the call of Allah and His Apostle and had faith in him. And you took part in the first two migrations (to Ethiopia and to Medina), and you enjoyed the company of Allah's Apostle and learned his traditions and advice. Now the people are talking much about Al-Walid bin 'Uqba and so it is your duty to impose on him the legal punishment.' 'Uthman then said to me, 'O my nephew! Did you ever meet Allah's Apostle ?' I said, 'No, but his knowledge has reached me as it has reached the virgin in her seclusion.' 'Uthman then recited Tashahhud and said, 'No doubt, Allah has sent Muhammad with the Truth and has revealed to him His Holy Book (i.e. Qur'an) and I was amongst those who responded to the call of Allah and His Apostle and I had faith in Muhammad's Mission, and I had performed the first two migrations as you have said, and I enjoyed the company of Allah's Apostle and gave the pledge of allegiance to him. By Allah, I never disobeyed him and never cheated him till Allah caused him to die. Then Allah made Abu Bakr Caliph, and by Allah, I was never disobedient to him, nor did I cheat him. Then 'Umar became Caliph, and by Allah, I was never disobedient to him, nor did I cheat him. Then I became Caliph. Have I not then the same rights over you as they had over me?' I replied in the affirmative. 'Uthman further said, 'The what are these talks which are reaching me from you? As for what you ha mentioned about Al-Walid bin 'Uqb; Allah willing, I shall give him the leg; punishment justly. Then Uthman ordered that Al-Walid be flogged fort lashes. He ordered 'Ali to flog him an he himself flogged him as well."

ہم سے عبداللہ بن محمد جعفی نے بیان کیا کہا ہم سے ہشام بن یوسف نے کہا ہم کو معمر نے خبر دی انہوں نے زہری سے انہوں نے کہا ہم سے عروہ بن زبیر نے بیان کیا ان کو عبیداللہ بن عدی بن خیار نے خبر دی کہ مسور بن مخرمہ اور عبد الرحمٰن بن اسود بن عبدیغوث دونوں نے ان سے کہا ۔ تم اپنے ماموں حضرت عثمان سے ان کے بھائی ولید بن عقبہ بن ابی معیط کے باب میں کیوں نہیں گفتگو کرتے ہوا یہ تھاکہ لوگوں نے اس پر بہت اعتراض کیا تھا جو حضرت عثمانؓ نے ولید کے ساتھ کیا تھا خیر میں ( رستے میں) کھڑا ہو رہا جب حضرت عثمانؓ نماز کے لیے نکلے تو میں نے کہا مجھے آپ سے کچھ عرض کرنا ہے اور اس میں آپ کی ہی خیر خواہی ( بھلائی) ہے ۔ انہوں نے کہا بھلے آدمی میں تجھ سے پروردگار کی پناہ چاہتا ہوں یہ سُن کر میں لوٹ آیا جب نماز سے فراغت ہوئی تو میں مسور اور عبد الرحمٰن کے پاس بیٹھ گیا اور حضرت عثمانؓ سے جو گفتگو ہوئی وہ بیان کی انہوں نے کہا بس تم نے اپنا فرض اداکر دیا ( جو کرنا چاہیے تھا کر چکے) میں انھیں کے پاس بیٹھا تھا اتنے میں حضرت عثمانؓ کی طرف سے ایک بلانے والا آیا مجھ کو بلایا مسور اور عبد الرحمٰن کہنے لگے ( جاو٘) اللہ نے تمہاری آزمائش کی ہے خیر میں چلا حضرت عثمانؓ کے پاس پہنچا انہوں نے کہا وہ خیر خواہی کی کیا بات ہے جس کا تو نے ابھی ذکر کیا تھامیں نے کہا اللہ گواہ ہے پھر میں نے کہا اللہ نے حضرت محمدؐ کو ( پیغمبر بنا کر) بھیجا۔ اور آپ پر قرآن اُتارا ۔ تم ان لوگوں میں ہوئے جنہوں نے اللہ اور رسول کا فرمان مان لیا تم اللہ پر ایمان لائے اور تم نے پہلی دو ہجرتیں کیں اور نبیﷺ کی صحبت اُٹھائی اور آپ کا طریق دیکھا ( کیسی عدالت اور حق پروری آپ کرتے تھے) بات یہ ہے کہ لوگ ولید بن عقبہ کے باب میں بہت گفتگو کر رہے ہیں تم کو چاہیے کہ ان کو سزا دینا ( شراب کی حد لگانا) انہوں نے کہا میرے بھتیجے ( یا میرے بھانجے) تو نے رسول اللہﷺ کو دیکھا میں نے کہا نہیں لیکن آپ کے دین کی باتیں مجھ کو معلوم ہیں جو ایک کنواری عورت کو بھی پردے میں معلوم ہو چکی ہیں یہ سن کر حضرت عثمانؓ نے اللہ کو گواہ کیا کہنے لگے بے شک اللہ نے حضرت محمدﷺ کو سچا پیغمبر بنا کر بھیجا اور آپ پر قرآن شریف اتارا اور میں ان لوگوں میں تھا جنہوں نے اللہ اور رسولﷺ کا ارشاد مان لیا اور جو دین رسول اللہﷺ دے کر بھیجے گئے میں اس پر ایمان لایا اور میں نے پہلی دو ہجرتیں کیں ( حبش اور مدینہ کی) جیسے تو نے بیان کیا اور میں نے رسول اللہﷺ کی صحبت اٹھائی آپ سے بیعت کی پھر خدا کی قسم نہ میں نے آپ کی نافرمانی کی نہ آپ سے کوئی دغا بازی کی یہاں تک کہ اللہ نے آپ کو اُٹھا لیا اور ابو بکرؓ کو خلیفہ بنایا قسم خدا کی ان کی بھی میں نے نہ نافرمانی کی نہ ان سے کوئی دغا بازی کی پھر عمرؓ خلیفہ ہوئےقسم خدا کی ان کی بھی میں نے کوئی نافرمانی نہیں کی نہ کوئی ان سے دغابازی کی ۔ اس کے بعد میں خلیفہ ہوا تو کیا میرا حق تم پر ویسا نہیں ہے جیسے ان تینوں کا حق مجھ پر تھا ۔ عبید اللہ کہتے ہیں میں نے کہا کیوں نہیں تمہارا حق بھی ہم پر ویسا ہی ہے ۔ انہوں نے کہا پھر یہ کیا باتیں ہیں جو مجھ کو تم لوگوں کی طرف سے پہنچ رہی ہیں ۔ اب رہا ولید کا معاملہ جس کا تو نے ذکر کیا تو انشاءاللہ جیسا حق ہے ویسا ہم اس کے باب میں عمل کریں گے راوی کہتا ہے پھر ولید کو چالیس کوڑے لگائے گئے حضرت عثمانؓ نے حضرت علیؓ سے کہا ولید کو کوڑے لگاو٘ وہی اس کو کوڑے مار رہے تھے اس حدیث کو یونس اور زہری کے بھتیجے نے بھی زہری سے روایت کیا اس میں یوں ہے کیا میرا حق تم لوگوں پھر ویسا نہیں ہے جیسے ان لوگوں کا حق تم پر تھا ۔


حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها أَنَّ أُمَّ، حَبِيبَةَ وَأُمَّ سَلَمَةَ ذَكَرَتَا كَنِيسَةً رَأَيْنَهَا بِالْحَبَشَةِ، فِيهَا تَصَاوِيرُ، فَذَكَرَتَا لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ ‏"‏ إِنَّ أُولَئِكَ إِذَا كَانَ فِيهِمُ الرَّجُلُ الصَّالِحُ فَمَاتَ بَنَوْا عَلَى قَبْرِهِ مَسْجِدًا، وَصَوَّرُوا فِيهِ تِيكَ الصُّوَرَ، أُولَئِكَ شِرَارُ الْخَلْقِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ‏"‏‏

Narrated By 'Aisha : Um Habiba and Um Salama mentioned a church they had seen in Ethiopia and in the church there were pictures. When they told the Prophet of this, he said, "Those people are such that if a pious man amongst them died, they build a place of worship over his grave and paint these pictures in it. Those people will be Allah's worst creatures on the Day of Resurrection."

مجھ سے محمد بن مثنٰی نے بیان کیا کہا ہم سے یحیٰی بن سعید قطان نے انہوں نے ہشام بن عروہ سے کہا مجھ سے میرے والد نے انہوں نے حضرت عائشہؓ سے کہ ام المومنین ام حبیبہؓ اور ام سلمہؓ نے نبیﷺ سے ایک گرجا کا ذکر کیا جس کو انہوں نے حبش کے ملک میں دیکھا تھا ( جب ہجرت کر کے وہاں گئی تھیں )آپ نے فرمایا اہل کتاب لوگوں کا یہی قاعدہ تھا جب ان میں کوئی نیک ( اچھا) شخص مر جاتا تو اس کی قبر پر مسجد بنا لیتے۔ مسجد میں اس کی مورتیں رکھتے یہ لوگ قیامت کے دن پروردگار کے سامنے ساری مخلوقات سے بد تر حال میں ہوں گے۔


حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدٍ السَّعِيدِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُمِّ خَالِدٍ بِنْتِ خَالِدٍ، قَالَتْ قَدِمْتُ مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ وَأَنَا جُوَيْرِيَةٌ، فَكَسَانِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَمِيصَةً لَهَا أَعْلاَمٌ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَمْسَحُ الأَعْلاَمَ بِيَدِهِ وَيَقُولُ ‏"‏ سَنَاهْ، سَنَاهْ ‏"‏‏.‏ قَالَ الْحُمَيْدِيُّ يَعْنِي حَسَنٌ حَسَنٌ‏

Narrated By Um Khalid bint Khalid : When I came from Ethiopia (to Medina), I was a young girl. Allah's Apostle made me wear a sheet having marks on it. Allah's Apostle was rubbing those marks with his hands saying, "Sanah! Sanah!" (i.e. good, good).

ہم سے حمیدی نے بیان کیا کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے کہا ہم سے اسحاق بن سعید سعیدی نے انہوں نے اپنے والد ( سعید بن عمرو بن سعید بن عاص) سے انہوں نے ام خالد بنت خالد سے انہوں نے کہا میں جب حبش کے ملک سے ( لوٹ کر ) آئی اس وقت میں ایک ( کم سن ) چھوکری تھی ۔ رسول اللہﷺ نے ایک نقشی چادر مجھ کو اڑھائی آپ خود اس کے بیل بوٹوں پر ہاتھ پھیرتے اور سناہ سناہ فرمانے لگے ۔ حمیدی نے کہا سناہ سناہ ( حبشی زبان کا لفظ ہے) یعنے اچھا اچھا۔


حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ يُصَلِّي فَيَرُدُّ عَلَيْنَا، فَلَمَّا رَجَعْنَا مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِيِّ سَلَّمْنَا عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْنَا، فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَيْكَ فَتَرُدُّ عَلَيْنَا قَالَ ‏"‏ إِنَّ فِي الصَّلاَةِ شُغْلاً ‏"‏‏.‏ فَقُلْتُ لإِبْرَاهِيمَ كَيْفَ تَصْنَعُ أَنْتَ قَالَ أَرُدُّ فِي نَفْسِي‏

Narrated By 'Abdullah : We used to greet the Prophet while he used to be in prayers, and he used to reply to our greetings. But when we came back from Najashi (the King of Ethiopia) we greeted him (while he was praying) and he did not reply to us. We said, "O Allah's Apostle! We used to greet you in the past and you used to reply to us." He said, "Verily The Mind is occupied and busy with more important matter during the prayer." (So one cannot return One's greetings.)

ہم سے یحیٰی بن حماد نے بیان کیا کہا ہم سے ابو عوانہ نے انہوں نے اعمش سے انہوں نے ابراہیم نخعی سے انہوں نے علقمہ سے انہوں نے عبد اللہ بن مسعودؓ سے انہوں نے کہا ہم (حبش کی طرف ہجرت کرنے سے پہلے) نبیﷺ کو سلام کیا کرتے آپ نماز پڑھتے ہوتے نماز ہی میں سلام کا جواب دیتے جب ہم نجاشی ( حبش کے بادشاہ) کے پاس سے لوٹ کر ( مدینہ میں ) آپ کے پاس آئے تو آپ کو سلام کیا آپ نے جواب نہ دیا ( نماز کے بعد ) ہم نے عرض کیا پہلے تو آپ نماز میں رہتے ہم آپ کو سلام کرتے تو آپ جواب دیا کرتے اب کے آپ نے جواب نہیں دیا ۔ آپ نے فرمایا ہاں نماز میں آدمی کا دوسرا شغل رہتا ہے اعمش نے کہا میں نے ابراہیم نخعی سے پوچھا تم کیا کرتے ہو انہوں نے کہا میں دل میں جواب دے دیتا ہوں ۔


حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا بُرَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى ـ رضى الله عنه ـ بَلَغَنَا مَخْرَجُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَنَحْنُ بِالْيَمَنِ فَرَكِبْنَا سَفِينَةً فَأَلْقَتْنَا سَفِينَتُنَا إِلَى النَّجَاشِيِّ بِالْحَبَشَةِ، فَوَافَقْنَا جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ، فَأَقَمْنَا مَعَهُ حَتَّى قَدِمْنَا، فَوَافَقْنَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم حِينَ افْتَتَحَ خَيْبَرَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ لَكُمْ أَنْتُمْ يَا أَهْلَ السَّفِينَةِ هِجْرَتَانِ ‏"‏‏

Narrated By Abu Musa : We received the news of the departure of the Prophet (to Medina) while we were in Yemen. So we went on board a ship but our ship took us away to An-Najashi (the Negus) in Ethiopia. There we met Ja'far bin Abi Talib and stayed with him till we came (to Medina) by the time when the Prophet had conquered Khaibar. The Prophet said, "O you people of the ship! You will have (the reward of) two migrations."

ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا کہا ہم سے ابو اسامہ نے کہا ہم سے برید بن عبد اللہ نے انہوں نے اپنے دادا ابو بردہ سے انہوں نے اپنے والد ابو موسٰی اشعری سے انہوں نے کہا ہم نے یمن ہی میں نبیﷺ کے ظہور کی خبر سُنی ہم ایک جہاز میں سوار ہوئے لیکن اتفاق سے وہ جہاز حبش کے ملک میں نجاشی کے پاس جا پڑا وہاں ہم کو جعفر بن ابی طالب ملے ہم انھیں کے ساتھ( حبش میں ) ٹھہرے رہے مدینہ اس وقت پہنچے جب آپ ( ۷ یا ۸ میں ہجری) خیبر فتح کر چکے تھے آپ نے ( ہم لوگوں سے ) فرمایا جہاز والو تم کو بھی دو ہجرتوں کا ثواب ملے گا ۔

38. باب مَوْتُ النَّجَاشِيِّ

حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم حِينَ مَاتَ النَّجَاشِيُّ ‏"‏ مَاتَ الْيَوْمَ رَجُلٌ صَالِحٌ، فَقُومُوا فَصَلُّوا عَلَى أَخِيكُمْ أَصْحَمَةَ ‏"‏‏

Narrated By Jabir : When Negus died, the Prophet said, "Today a pious man has died. So get up and offer the funeral prayer for your brother Ashama."

ہم سے ابو الربیع سلیمان ابن داو٘د نے بیان کیا کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے انہوں نے ابن جریج سے انہوں نے عطاء بن ابی رباح سے انہوں نے جابر بن عبد اللہؓ انصاری سے انہوں نے کہا ( جس دن ( حبش کے ملک میں ۷ یا ۸ ہجری میں) نجاشی مرا تو نبیﷺ نے فرمایا آج ایک نیک بخت شخص مر گیا اٹھو اپنے بھائی اصحمہ پر جنازے کی نماز پڑھو۔


حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، أَنَّ عَطَاءً، حَدَّثَهُمْ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيِّ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلَّى عَلَى النَّجَاشِيِّ فَصَفَّنَا وَرَاءَهُ فَكُنْتُ فِي الصَّفِّ الثَّانِي أَوِ الثَّالِثِ‏

Narrated By Jabir bin 'Abdullah Al-Ansari : Allah's Apostle led the funeral prayer for the Negus and made us stand in rows behind him and I was in the second or third row.

ہم سے عبدالاعلی بن حماد نے بیان کیا کہا ہم سے یزید بن زریع نے کہا ہم سے سعید بن ابی عروبہ نے کہا ہم سے قتادہ نے ان سے عطاء بن ابی رباح نے انہوں نے جابر بن عبد اللہ انصاری سے انہوں نے کہا نبیﷺ نے نجاشی پر ( جنازے کی ) نماز پڑھی ۔ پم لوگوں نے آپ کے پیچھے صفیں باندھیں ۔ میں دوسری یا تیسری صف میں تھا ۔


حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ، عَنْ سَلِيمِ بْنِ حَيَّانَ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم صَلَّى عَلَى أَصْحَمَةَ النَّجَاشِيِّ، فَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا‏.‏ تَابَعَهُ عَبْدُ الصَّمَدِ‏

Narrated By Jabir bin 'Abdullah : The Prophet offered the funeral prayer for Ashama, the Negus, with four Takbir.

مجھ سے عبد اللہ بن ابی شیبہ نے بیان کیا کہا ہم سے یزید بن ہارون نے انہوں نے سلیم بن حیان سے کہا ہم سے سعید بن میناء نے بیان کیا انہوں نے جابر بن عبد اللہ انصاری سے کہ نبیﷺ نے اصحمہ نجاشی پر ( جنازے کی ) نماز پڑھی ۔چار تکبیریں کہیں یزید بن ہارون کے ساتھ اس حدیث کو عبدالصمد بن عبد الوارث نے بھی ( سلیم بن حیان سے ) روایت کیا ۔


حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَابْنُ الْمُسَيَّبِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَخْبَرَهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَعَى لَهُمُ النَّجَاشِيَّ صَاحِبَ الْحَبَشَةِ فِي الْيَوْمِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، وَقَالَ ‏"‏ اسْتَغْفِرُوا لأَخِيكُمْ ‏"‏‏

Narrated By Abu Huraira : That Allah's Apostle informed them (i.e. his companions) of the death of Negus, the king of Ethiopia, on the very day on which the latter died, and said, "Ask Allah's Forgiveness for your brother"

ہم سے زہیر بن حرب نے بیان کیا کہا ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے کہا ہم سے والد ( ابراہیم بن سعد ) نے انہوں نے صالح بن کیسان سے انہوں نے ابن شہاب سے مجھ سے ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن اور سعید بن مسیب نے بیان کیا ۔ ان دونوں کو ابوہریرہؓ نے خبر دی کہ رسول اللہﷺ نے جس دن حبش کا بادشاہ نجاشی ( حبش کے ملک میں ) مرا اسی دن اپنے اصحاب کو اس کے مرنے کی خبر دی اور فرمایا اپنے بھائی کے لیے مغفرت کی دُعا کرو ۔


وَعَنْ صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَخْبَرَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَفَّ بِهِمْ فِي الْمُصَلَّى، فَصَلَّى عَلَيْهِ وَكَبَّرَ أَرْبَعًا‏

Abu Huraira further said, "Allah's Apostle made them (i.e. the Muslims) stand in rows at the Musalla (i.e. praying place) and led the funeral prayer for the Negus and said four Takbir."

اور اسی سند سے صالح بن کیسان سے روایت ہے انہوں نے کہا سعید بن مسیب نے مجھ سے بیان کیا کہ ابو ہریرہؓ نے لوگوں سے کہا رسول اللہﷺ نے عید گاہ میں ( مدینہ کے باہر ) صفیں بندھوائیں اور نجاشی پر ( جنازے کی ) نماز پڑھی چار تکبیریں کہیں ۔

39. باب تَقَاسُمُ الْمُشْرِكِينَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ أَرَادَ حُنَيْنًا ‏"‏ مَنْزِلُنَا غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِخَيْفِ بَنِي كِنَانَةَ، حَيْثُ تَقَاسَمُوا عَلَى الْكُفْرِ ‏"‏‏

Narrated By Abu Huraira : Allah's Apostle, while going out for the battle of Hunain, said, "Tomorrow Allah willing, we will encamp at Khaif Bani Kinana where the pagans(of Quraish) took the oath of Kufr

ہم سے عبد العزیز بن عبداللہ اویسی نے بیان کیا کہا مجھ سے ابراہیم بن سعد نے انہوں نے ابن شہاب سے انہوں نے ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن سے انہوں نے ابو ہریرہؓ سے انہوں نے کہا رسول اللہﷺ نے جب جنگ حنین کا قصد کیا تو فرمایا خدا چاہے تو کل ہم بنی کنانہ کے ٹیکرے پر ٹھہریں گے جہاں قریش کے کافروں نے کافر رہنے کی قسمیں کھائی تھیں ۔

40. باب قِصَّةُ أَبِي طَالِبٍ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مَا أَغْنَيْتَ عَنْ عَمِّكَ فَإِنَّهُ كَانَ يَحُوطُكَ وَيَغْضَبُ لَكَ‏.‏ قَالَ ‏"‏ هُوَ فِي ضَحْضَاحٍ مِنْ نَارٍ، وَلَوْلاَ أَنَا لَكَانَ فِي الدَّرَكِ الأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ ‏"

Narrated By Al-Abbas bin 'Abdul Muttalib : That he said to the Prophet "You have not been of any avail to your uncle (Abu Talib) (though) by Allah, he used to protect you and used to become angry on your behalf." The Prophet said, "He is in a shallow fire, and had It not been for me, he would have been in the bottom of the (Hell) Fire."

ہم سے مسددنے بیان کیا کہا ہم سے یحیٰی بن سعید قطان نے انہوں نے سفیان ثوری سے کہا ہم سے عبد الملک بن عمیر نے بیان کیاکہا ہم سے عبد اللہ بن حارث نے کہا ہم سے عباس بن عبد المطلبؓ نے انہوں نے نبیﷺ سے عرض کیا ۔ یا رسول اللہ آپ اپنے چچا کے کیا کام آئے وہ آپکو بچاتے تھے اور آپ کے لیے غصے ہوتے تھے ۔ آپ نے فرمایا ٹخنوں تک آگ میں ہیں اگر میں انکی سفارش نہ کرتا تو وہ دوزخ کی تہہ میں ہوتے بالکل نیچے۔


حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ أَبَا طَالِبٍ، لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ دَخَلَ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَعِنْدَهُ أَبُو جَهْلٍ فَقَالَ ‏"‏ أَىْ عَمِّ، قُلْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ‏.‏ كَلِمَةً أُحَاجُّ لَكَ بِهَا عِنْدَ اللَّهِ ‏"‏‏.‏ فَقَالَ أَبُو جَهْلٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ يَا أَبَا طَالِبٍ، تَرْغَبُ عَنْ مِلَّةِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَلَمْ يَزَالاَ يُكَلِّمَانِهِ حَتَّى قَالَ آخِرَ شَىْءٍ كَلَّمَهُمْ بِهِ عَلَى مِلَّةِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ‏.‏ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ لأَسْتَغْفِرَنَّ لَكَ مَا لَمْ أُنْهَ عَنْهُ ‏"‏‏.‏ فَنَزَلَتْ ‏{‏مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِكِينَ وَلَوْ كَانُوا أُولِي قُرْبَى مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُمْ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ‏}‏ وَنَزَلَتْ ‏{‏إِنَّكَ لاَ تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ‏}

Narrated By Al-Musaiyab : When Abu Talib was in his death bed, the Prophet went to him while Abu Jahl was sitting beside him. The Prophet said, "O my uncle! Say: None has the right to be worshipped except Allah, an expression I will defend your case with, before Allah." Abu Jahl and 'Abdullah bin Umaya said, "O Abu Talib! Will you leave the religion of 'Abdul Muttalib?" So they kept on saying this to him so that the last statement he said to them (before he died) was: "I am on the religion of 'Abdul Muttalib." Then the Prophet said, " I will keep on asking for Allah's Forgiveness for you unless I am forbidden to do so." Then the following Verse was revealed: "It is not fitting for the Prophet and the believers to ask Allah's Forgiveness for the pagans, even if they were their near relatives, after it has become clear to them that they are the dwellers of the (Hell) Fire." (9.113) The other Verse was also revealed: "(O Prophet!) Verily, you guide not whom you like, but Allah guides whom He will..." (28.56)

ہم سے محمود بن غیلان نے بیان کیا کہا ہم سے عبد الرزاق نے کہا ہم کو معمر نے خبر دی انہوں نے زہری سے انہوں نے سعید بن مسیب سے انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے کہا جب ابو طالب مرنے لگے تو نبیﷺ ان کے پاس گئے۔ اس وقت ان کے پاس ابو جہل بیٹھا تھا آپ نے ان سے فرمایا تم لا الہ الا اللہ کہہ لو۔ مجھ کو پروردگار کے پاس ایک دلیل مل جائے گی ۔ ابو جہل اور عبد اللہ بن ابی امیہ کہنے لگے ابو طالب کیا تم عبد المطلب کے دین کو چھوڑ دیتے ہو۔ دونوں ان کو برابر یہی سمجھاتے رہے آخر ابو طالب نے اخیر بات جو کی وہ یہ تھی ۔ میں عبد المطلب کے دین پر ہوں ( اسی دین پر مرے ) اب نبیﷺ نے فرمایا میں تو تمہارے لیے اس وقت تک دُعا کرتا رہوں گا جب تک منع نہ کیا جاو٘ں پھر سورہ برات) کی یہ آیت اتری ۔ جب پیغمبر اور مسلمانوں کو مشرکوں کا دوزخی ہونا معلوم ہو گیا تو اب ان کو یہ مناسب نہیں کہ مشرکوں کے لیے دعا کریں گو وہ ان کے ناطے والے ہوں ۔ اور(سورت قصص کی ) یہ آیت اتری ۔ اے پیغمبر یہ نہیں ہو سکتا کہ تم جس کو چاہو راہ پر لگا دو ۔ ( اخیر تک)


حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْهَادِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَذُكِرَ عِنْدَهُ عَمُّهُ فَقَالَ ‏"‏ لَعَلَّهُ تَنْفَعُهُ شَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيُجْعَلُ فِي ضَحْضَاحٍ مِنَ النَّارِ، يَبْلُغُ كَعْبَيْهِ، يَغْلِي مِنْهُ دِمَاغُهُ ‏"‏‏.‏ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ وَالدَّرَاوَرْدِيُّ عَنْ يَزِيدَ بِهَذَا، وَقَالَ تَغْلِي مِنْهُ أُمُّ دِمَاغِهِ‏

Narrated By Abu Said Al-Khudri : That he heard the Prophet when somebody mentioned his uncle (i.e. Abu Talib), saying, "Perhaps my intercession will be helpful to him on the Day of Resurrection so that he may be put in a shallow fire reaching only up to his ankles. His brain will boil from it."

ہم سے عبد اللہ بن یوسف نے بیان کیا کہا ہم سے لیث بن سعد نے کہا ہم سے یزید بن عبداللہ ابن ہاد نے انہوں نے عبداللہ بن خباب سے انہوں نے ابو سعید خدریؓ سے انہوں نے نبیﷺ سے سنا جب آپ کے چچا ( ابو طالب) کا ذکر آیا آپ نے فرمایا شاید میری شفاعت سے ان کو قیامت کے دن اتنا فائدہ ہو کہ وہ اتھلی آگ میں ڈالے جائیں جو ٹخنوں تک پہنچے جس سے ان کا بھیجا ( مارے گرمی کے ) پھد پھداتا ( جوش مارتا) رہے گا۔ ہم سے ابراہیم بن حمزہ نے بیان کیا کہا ہم سے ابن ابی حازم اور در اور دی نے یزید سے یہی حدیث بیان کی اس میں کہا اس سے اسکی ام دماغ جوش مارے گی۔

‹ First23456