51. باب التَّزْوِيجِ عَلَى الْقُرْآنِ وَبِغَيْرِ صَدَاقٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ، يَقُولُ سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ، يَقُولُ إِنِّي لَفِي الْقَوْمِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذْ قَامَتِ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا قَدْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لَكَ فَرَ فِيهَا رَأْيَكَ فَلَمْ يُجِبْهَا شَيْئًا ثُمَّ قَامَتْ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا قَدْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لَكَ فَرَ فِيهَا رَأْيَكَ فَلَمْ يُجِبْهَا شَيْئًا ثُمَّ قَامَتِ الثَّالِثَةَ فَقَالَتْ إِنَّهَا قَدْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لَكَ فَرَ فِيهَا رَأْيَكَ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْكِحْنِيهَا. قَالَ " هَلْ عِنْدَكَ مِنْ شَىْءٍ ". قَالَ لاَ. قَالَ " اذْهَبْ فَاطْلُبْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ ". فَذَهَبَ فَطَلَبَ ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ مَا وَجَدْتُ شَيْئًا وَلاَ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ. فَقَالَ " هَلْ مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ شَىْءٌ ". قَالَ مَعِي سُورَةُ كَذَا وَسُورَةُ كَذَا. قَالَ " اذْهَبْ فَقَدْ أَنْكَحْتُكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ ".
Narrated By Sahl bin Sad As-Sa'idi : While I was (sitting) among the people in the company of Allah's Apostle a woman stood up and said, "O Allah's Apostle! She has given herself in marriage to you; please give your opinion of her." The Prophet did not give her any reply. She again stood up and said, "O Allah's Apostle! She has given herself (in marriage) to you; so please give your opinion of her. The Prophet did not give her any reply. She again stood up for the third time and said, "She has given herself in marriage to you: so give your opinion of her." So a man stood up and said, "O Allah's Apostle! Marry her to me." The Prophet asked him, "Have you got anything?" He said, "No." The Prophet said, "Go and search for something, even if it were an iron ring." The man went and searched and then returned saying, "I could not find anything, not even an iron ring." Then the Prophet said, "Do you know something of the Qur'an (by heart)?" He replied, "I know (by heart) such Sura and such Sura." The Prophet said, "Go! I have married her to you for what you know of the Qur'an (by heart)."
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے میں نے ابو حازم سے سنا کہامیں نے سہل بن سعد ساعدیؓ سے وہ کہتے تھے میں اور لوگوں کے ساتھ رسول اللہﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا اتنے میں ایک عورت کھڑی ہوئی (خولہ یا ام شریک) اور کہنے لگی یا رسول اللہﷺ میں نے اپنی جان آپؐ کو بخش دی اب آپؐ جیسا مناسب سمجھیں کریں۔ رسول اللہﷺ نے اس کو کچھ جواب نہ دیا۔ پھر وہ کھڑی ہوئی اور کہنے لگی یا رسول اللہﷺ میں نے اپنی جان آپؐ کو بخش دی۔ آپؐ جو جی چاہے وہ کیجئے۔ آپؐ نے پھر کچھ جواب نہ دیا۔ پھر تیسری بار کھڑی ہوئی اور کہنے لگی یا رسول اللہﷺ میں نے اپنی جان آپؐ کو بخش دی آپؐ جو مناسب سمجھیں کریں۔ اتنے میں ایک شخص انصار میں سے (اس کا نام معلوم نہ ہو سکا) کھڑا ہوا کہنے لگا یا رسول اللہﷺ اس سے میرا نکاح کر دیجئے۔ آپؐ نے فرمایا تیرے پاس کچھ ہے بھی۔ وہ کہنے لگا کچھ نہیں ہے۔ آپؐ نے فرمایا جا کر ڈھونڈ کر لا لوہے کی ایک انگوٹھی ہی سہی۔ وہ گیا اور تلاش کی اور پھر آیا تو کہنے لگا مجھ کو تو کچھ نہیں ملا لوہے کی انگوٹھی بھی نہ مل سکی۔ آپؐ نے فرمایا اچھا تجھ کو کچھ قرآن یاد ہے۔ اس نے کہا جی ہاں فلاں فلاں سورتیں مجھ کو یاد ہیں۔ آپؐ نے فرمایا جا ان سورتوں کے بدل تیرا نکاح اس سے کر دیا۔
52. باب الْمَهْرِ بِالْعُرُوضِ وَخَاتَمٍ مِنْ حَدِيدٍ
حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ لِرَجُلٍ " تَزَوَّجْ وَلَوْ بِخَاتَمٍ مِنْ حَدِيدٍ "
Narrated By Sahl bin Sad : The Prophet said to a man, "Marry, even with (a Mahr equal to) an iron ring."
ہم سے یحیٰی بن موسٰی بلخی نے بیان کیا، کہا ہم سے وکیع بن جراح نے، انہوں نے سفیان ثوری سے، انہوں نے ابو حازم (سلمہ بن دینار)سے، انہوں نے سہل بن سعد ساعدیؓ سے، انہوں نے کہا نبیﷺ نے ایک شخص سے فرمایا مہر دے کر نکاح کر لے ایک لوہے کی انگوٹھی ہی سہی۔
53. باب الشُّرُوطِ فِي النِّكَاحِ.
وَقَالَ عُمَرُ مَقَاطِعُ الْحُقُوقِ عِنْدَ الشُّرُوطِ،وَقَالَ الْمِسْوَرُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم ذَكَرَ صِهْرًا لَهُ فَأَثْنَى عَلَيْهِ فِي مُصَاهَرَتِهِ فَأَحْسَنَ قَالَ " حَدَّثَنِي فَصَدَقَنِي، وَوَعَدَنِي فَوَفَى لِي "
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ حَدَّثَنَا لَيْثٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ، عَنْ عُقْبَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَحَقُّ مَا أَوْفَيْتُمْ مِنَ الشُّرُوطِ أَنْ تُوفُوا بِهِ مَا اسْتَحْلَلْتُمْ بِهِ الْفُرُوجَ "
Narrated By 'Uqba : The Prophet said: "The stipulations most entitled to be abided by are those with which you are given the right to enjoy the (women's) private parts (i.e. the stipulations of the marriage contract)."
عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا : "سب شرطوں میں جن کو تم پورا کرو ان شرطوں کا پورا کرنا زیادہ ضرور ہے جن کی وجہ سے تم نے عورتوں کی شرمگاہ اپنے اوپر حلال کی (جن شرطوں پر نکاح باندھا)۔"
54. باب الشُّرُوطِ الَّتِي لاَ تَحِلُّ فِي النِّكَاحِ
وَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ لاَ تَشْتَرِطِ الْمَرْأَةُ طَلاَقَ أُخْتِهَا
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ زَكَرِيَّاءَ ـ هُوَ ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ـ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَحِلُّ لاِمْرَأَةٍ تَسْأَلُ طَلاَقَ أُخْتِهَا لِتَسْتَفْرِغَ صَحْفَتَهَا، فَإِنَّمَا لَهَا مَا قُدِّرَ لَهَا "
Narrated By Abu Huraira : The Prophet said, "It is not lawful for a woman (at the time of wedding) to ask for the divorce of her sister (i.e. the other wife of her would-be husband) in order to have everything for herself, for she will take only what has been written for her."
ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا : "کسی عورت کو اپنے خاوند سے یہ درخواست کرنا درست نہیں کہ وہ اس کی بہن (سوکن) کو طلاق دے دے اس لئے کہ اس کے حصّے کا پیالہ بھی خود انڈیل لے۔ یہ ہو نہیں سکتا جتنا اس کی قسمت میں ہے اتنا ہی ملے گا۔"
55. باب الصُّفْرَةِ لِلْمُتَزَوِّجِ
وَرَوَاهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، رضى الله عنه أَنَّ عَبْدَ، الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَبِهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرَهُ أَنَّهُ تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنَ الأَنْصَارِ قَالَ " كَمْ سُقْتَ إِلَيْهَا ". قَالَ زِنَةَ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ "
Narrated By Anas bin Malik : 'Abdur-Rahman bin 'Auf came to Allah's Apostle and he had marks of Sufra (yellow perfume). Allah's Apostle asked him (about those marks). 'AbdurRahman bin Auf told him that he had married a woman from the Ansar. The Prophet asked, "How much Mahr did you pay her?" He said, "I paid gold equal to the weight of a date stone." Allah's Apostle said to him, "Give a wedding banquet, even if with one sheep."
ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، کہا ہم کو امام مالک نے خبر دی، انہوں نے حمید طویل سے، انہوں نے انس بن مالکؓ سے کہ عبدالرحمٰن بن عوفؓ رسول اللہﷺ کے پاس آئے۔ ان پر زردی کا نشان تھا۔ آپؐ نے اس کی وجہ پوچھی۔ انہوں نے کہا میں نے انصاری عورت (بنت حسیہ) سے نکاح کیا ہے۔ آپؐ نے فرمایا مہر کیا دیا۔ انہوں نے کہا گٹھلی برابر سونا۔ آپؐ نے فرمایا اچھا ولیمہ کی دعوت تو کر زیادہ نہیں تو ایک بکری ہی کا سہی۔
56. باب
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ أَوْلَمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِزَيْنَبَ فَأَوْسَعَ الْمُسْلِمِينَ خَيْرًا فَخَرَجَ ـ كَمَا يَصْنَعُ إِذَا تَزَوَّجَ ـ فَأَتَى حُجَرَ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ يَدْعُو وَيَدْعُونَ {لَهُ} ثُمَّ انْصَرَفَ فَرَأَى رَجُلَيْنِ فَرَجَعَ لاَ أَدْرِي آخْبَرْتُهُ أَوْ أُخْبِرَ بِخُرُوجِهِمَا
Narrated By Anas : The Prophet offered a wedding banquet on the occasion of his marriage to Zainab, and provided a good meal for the Muslims. Then he went out as was his custom on marrying, he came to the dwelling places of the mothers of the Believers (i.e. his wives) invoking good (on them), and they were invoking good (on him). Then he departed (and came back) and saw two men (still sitting there). So he left again. I do not remember whether I informed him or he was informed (by somebody else) of their departure)."
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحیٰی بن سعید قطان نے، انہوں نے حمید سے، انہوں نے انسؓ سے، انہوں نے کہا نبیﷺ نے ام المؤمنین زینبؓ کا ولیمہ کیا تو مسلمانوں کو خوب فائدہ پہنچایا ۔ پھر جیسے آپؐ کی عادت تھی نکاح کرنے کے بعد باہر نکلے دوسری بی بیوؓں کے حجروں پر آئے ان کو دعا دینے لگے وہ آپؐ کو دعائیں دینے لگیں۔ پھر لوٹ کر زینبؓ کے حجرے پر گئے دیکھا تو وہاں دو آدمی۔ یہ حال دیکھ کر آپؐ پھر لوٹ گئے۔ انسؓ کہتے ہیں مجھے یاد نہیں میں نے یا کسی اور نے آپؐ کو خبر دی کہ وہ دونوں آدمی چلے گئے۔ اس وقت آپؐ پھر آئے۔
57. باب كَيْفَ يُدْعَى لِلْمُتَزَوِّجِ؟
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ـ هُوَ ابْنُ زَيْدٍ ـ عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَأَى عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَثَرَ صُفْرَةٍ قَالَ " مَا هَذَا ". قَالَ إِنِّي تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ. قَالَ " بَارَكَ اللَّهُ لَكَ، أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ "
Narrated By Anas : The Prophet saw the traces of Sufra (yellow perfume) on Abdur-Rahman bin 'Auf and said, "What is this?" 'Abdur-Rahman, said, "I have married a woman and have paid gold equal to the weight of a datestone (as her Mahr). The Prophet said to him, "May Allah bless you: Offer a wedding banquet even with one sheep."
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے انہوں نے ثابت سے انہوں نے انسؓ سے انہوں نے کہا نبیﷺ نے عبدالرحمٰن بن عوف پر زردی کا نشان دیکھا تو پوچھا یہ زردی کیسی ہے۔ انہوں نے کہا میں نے ایک عورت سے شادی کی ہے ایک گٹھلی برابر سونے پر۔ آپؐ نے فرمایا بارک اللہ (اللہ تجھ کو برکت دے) ولیمہ تو کر ایک ہی بکری کا سہی۔
58. باب الدُّعَاءِ لِلنِّسَاءِ اللاَّتِي يَهْدِينَ الْعَرُوسَ، وَلِلْعَرُوسِ
حَدَّثَنَا فَرْوَةُ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ تَزَوَّجَنِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَأَتَتْنِي أُمِّي فَأَدْخَلَتْنِي الدَّارَ، فَإِذَا نِسْوَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ فِي الْبَيْتِ فَقُلْنَ عَلَى الْخَيْرِ وَالْبَرَكَةِ، وَعَلَى خَيْرِ طَائِرٍ
Narrated By 'Aisha : When the Prophet married me, my mother came to me and made me enter the house where I saw some women from the Ansar who said, "May you prosper and have blessings and have good omen."
ہم سے فروہ بن ابی المغراء نے بیان کیا کہا ہم سے علی بن مسہر نے انہوں نے ہشام بن عروہ سےانہوں نے اپنے والد سے انہوں نے عائشہؓ سے انہوں نے کہا نبیﷺ نے مجھ سے نکاح کیا تو میری والدہ (ام رومان بنت عامر) مجھ کو نبیﷺ کے گھر لیکر آئیں۔ وہاں انصار کی کئی عورتیں بیٹھی ہوئیں تھیں۔ انہوں نے مجھ کو اور میری ماں کو یوں دعا دی مبارک مبارک اللہ کرے تم اچھی ہو تمھارا نصیب اچھا ہو۔
59. باب مَنْ أَحَبَّ الْبِنَاءَ قَبْلَ الْغَزْوِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " غَزَا نَبِيٌّ مِنَ الأَنْبِيَاءِ فَقَالَ لِقَوْمِهِ لاَ يَتْبَعْنِي رَجُلٌ مَلَكَ بُضْعَ امْرَأَةٍ وَهْوَ يُرِيدُ أَنْ يَبْنِيَ بِهَا وَلَمْ يَبْنِ بِهَا "
Narrated By Abu Huraira : The Prophet said, "A prophet among the prophets went for a military expedition and said to his people: "A man who has married a lady and wants to consummate his marriage with her and he has not done so yet, should not accompany me.'"
ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا کہا ہم سے عبداللہ بن مبارک نے انہوں نے معمر بن راشد سے انہوں نے ہمام سے انہوں نے بو ہریرہؓ سے انہوں نے نبیﷺ سے آپؐ نے فرمایا ایک پیغمبر (یوشع بن نون یا داؤد) نے جہاد کیا تو اپنے لوگوں سے کہا دیکھو میرے ساتھ جہاد میں وہ شخص نہ جائے جس نے نئی دلہن کی ہو اس سے صحبت کرنا چاہتا ہو لیکن ابھی صحبت نہ کی ہو۔
60. باب مَنْ بَنَى بِامْرَأَةٍ وَهْىَ بِنْتُ تِسْعِ سِنِينَ
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ عُرْوَةَ، تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَائِشَةَ وَهْىَ ابْنَةُ سِتٍّ وَبَنَى بِهَا وَهْىَ ابْنَةُ تِسْعٍ وَمَكَثَتْ عِنْدَهُ تِسْعًا
Narrated By 'Urwa : The Prophet wrote the (marriage contract) with 'Aisha while she was six years old and consummated his marriage with her while she was nine years old and she remained with him for nine years (i.e. till his death).
ہم سے قبیصہ بن عقبہ نے بیان کیا کہا ہم سے سفیان ثوری نے انہوں نے ہشام بن عروہ سے انہوں نے پنے والد سے انہوں نے کہا نبیﷺ نے عائشہؓ سے اس وقت نکاح کیا جب ان کی عمر چھ برس تھی اور نو برس کی عمر میں ان سے صحبت کی۔ نو برس تک وہ نبیﷺ کے پاس رہیں۔